19 views
مسجد کے بالا ئی حصہ کی پہلی صف  صف اول ہے یا تحتانی حصہ کی پہلی صف؟
(۸۰)سوال: اوپر کی مسجد کی صفِ اول پہلی صف ہے یا نیچے کے حصہ کی صف کی پہلی  صف ہے۔نیز نیچے مسجد میں جگہ خالی ہو، تو محض اپنی سہولت اور آرام طلبی کے لیے اوپر کی مسجد میں نماز پڑھنا کیسا ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: محمد سلمان، نیپال
asked Dec 31, 2023 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللہ التوفیق: جماعت جس جگہ ہو رہی ہے اور امام بھی وہیں موجود ہے (خواہ اوپر یا نیچے) وہیں کی صف اول شرعاً صف اول شمار ہوگی۔ البتہ اصل مسجد (نیچے کے حصہ) کو چھوڑ کر بلا عذر اوپر جماعت کرنا مکروہ ہے مگر فریضہ ادا ہوجائے گا اعادہ کی ضرورت بھی نہیں ہوگی۔(۱)

(۱) والقیام في الصف الأول أفضل من الثاني وفي الثاني أفضل من الثالث … وأفضل مکان المأموم حیث یکون أقرب إلی الإمام فإن تساوت المواضع ففي یمین الإمام وہو الأحسن۔ (جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیۃ، ’’کتاب الصلوۃ: الباب الخامس في الإمامۃ، الفصل الخامس في بیان مقام الإمام والمأموم‘‘: ج۱، ص: ۱۴۷، زکریا دیوبند)
 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج5 ص422

answered Dec 31, 2023 by Darul Ifta
...