25 views
صفوں کو قبلہ رخ کرنا ضروری ہے:
(۸۴)سوال: ضلع سہرسا میں کچھ ایسی مسجدیں بنی ہوئی ہیں جن کی سمت قبلہ قطب تارہ سے نہیں ملتا ایسی مسجد میں صف قطب تارہ سے ملاکر کج کرکے لگائی جائے یا فی الحال مسجد جس حالت میں ہے اس طرح لگائی جائے؟
فقط: والسلام
المستفتی: محمد شمس الدین، بھاگلپور
asked Dec 31, 2023 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: اس صورت میں مسجد کو قطب نما رکھ کر صحیح کرلیا جائے اور دیکھا جائے کہ اگر قطب نما سے زیادہ فرق معلوم ہوتا ہو تو پھر سمت قبلہ کو صحیح کرکے مسجد میں صفیں بچھائی جائیں خواہ وہ صفیں ٹیڑھی ہی ہوجائیں اگر کوئی زیادہ فرق نہ ہو؛ بلکہ یوں ہی معمولی سا فرق ہو تو مسجد کی صفوں کو ٹیڑھی نہ کی جائے بلکہ صفیں سیدھی کرکے بچھائی جائیں۔(۱)

(۱) اتفقوا علی أن القبلۃ في حق من کان عین الکعبۃ فیلزمہ التوجہ إلی عینہا … ومن کان خارجاً من مکۃ فقبلتہ جہۃ الکعبۃ وہو قول عامۃ المشایخ ہو الصحیح۔ (جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیۃ، ’’کتاب الصلوۃ: الباب الثالث في شروط الصلوۃ، الفصل الثالث في استقبال القبلۃ‘‘: ج۱، ص: ۱۲۰، زکریا دیوبند)
فمن کان بحضرۃ الکعبۃ یجب علیہ إصابۃ عینہا ومن کان غائباً منہا ففرضہ جہۃ الکعبۃ … وقبلۃ أہل المشرق ہي جہۃ المغرب۔ (إبراہیم الحلبي، الحلبی کبیری، ’’کتاب الصلوۃ: وأما الشرط الرابع، وہو استقبال القبلۃ‘‘: ص: ۱۹۱، دارالکتاب دیوبند)

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج5 ص427

 

answered Dec 31, 2023 by Darul Ifta
...