96 views
امام برآمدے کے ستون کے درمیان اور مقتدی باہر صحن میں فرش پر ہوں تو کیا حکم ہے؟
(۸۶)سوال: امام برآمدے کے ستون کے درمیان اور مقتدی باہر صحن میں فرش پر ہوں تو کیا حکم ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: حافظ محمد اختر، سہارنپور
asked Dec 31, 2023 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: اگر امام دروں میں اس طرح کھڑا ہوکہ قدم بھی اندر ہوں تو محراب کی طرح اس میں بھی کراہت ہوگی اور اگر قدم ستونوں سے باہر ہوں تو پھر کراہت نہیں ہوگی یعنی ان کا حکم بھی محراب جیسا ہے کہ قدم (ایڈیاں) کم از کم باہر ہونی چاہئے۔(۱)

(۱) ویکرہ قیام الإمام وحدہ في الطاق وہو المحراب ولایکرہ سجودہ فیہ إذا کان قائماً خارجاً المحراب وإذا ضاق المسجد بمن خلف الإمام فلا بأس بأن یقوم في الطاق۔ (جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیۃ، ’’کتاب الصلوۃ: الباب السابع فیما یفسد الصلوۃ ومایکرہ فیہا، الفصل الثاني فیما یکرہ في الصلوۃ وما لایکرہ‘‘: ج۱، ص: ۱۶۷، زکریا دیوبند)
وکرہ … قیام الإمام في المحراب لاسجودہ فیہ وقدما خارجۃ لأن العبرۃ للقدم مطلقاً، وقال الشامي، الأصح ماروي عن أبي حنیفۃ رحمہ اللّٰہ تعالیٰ أنہ قال: أکرہ للإمام أن یقوم بین الساریتین أو في زاویۃ أو ناحیۃ المسجد أو إلی ساریۃ لأنہ بخلاف عمل الأمۃ۔ (الحصکفي، الدر المختار مع رد المحتار، ’’کتاب الصلوۃ: باب مایفسد الصلوۃ ومایکرہ، مطلب إذا تردد الحکم بین سنۃ وبدعۃ‘‘: ج۲، ص: ۴۱۴، زکریا دیوبند)

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج5 ص428

answered Dec 31, 2023 by Darul Ifta
...