24 views
صف کے آگے ایک صف اور بنانا:
(۸۸)سوال: مسجدوں میں بعض دفعہ لوگ صف بنا کر پہلے سے بیٹھ جاتے ہیں مگر کچھ لوگ ان سے آگے کبھی صف بندی کر لیتے ہیں، نیز بعض لوگ صف میں گھس کر لوگوں کو پریشان کر کے نماز پڑھتے ہیں ان سب کا کیا حکم ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: چودھری محمد شاہد، دہلی
asked Dec 31, 2023 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: جو لوگ اصل صف میں ہیں اور مسجد میں جو لوگ پہلے سے صف لگاکر بیٹھے ہوتے ہیں وہی پہلی صف کے ثواب کے مستحق ہیں اور جنہوں نے اس صف سے بھی آگے صف بنالی بعید نہیں کہ اللہ انہیں بھی صف اول کا ثواب دیدیں۔
صف میں جگہ نہ ہونے کے باوجود صف میں گھس کر نماز پڑھنا اور لوگوں کو پریشان کرنا درست نہیں ہے ایسا نہیں کرنا چاہئے۔(۱)

(۱) قولہ: وخیر صفوف الرجال أولہا: لأنہ روي في الأخبار أن اللّٰہ تعالٰی إذا أنزل الرحمۃ علی الجماعۃ ینزلہا أولاً علی الإمام، ثم تتجاوز عنہ إلی من بحذائہ في الصف الأول، ثم إلی المیامن، ثم إلی المیاسر، ثم إلی الصف الثاني، وتمامہ في البحر: (تنبیہ) قال في المعراج: الأفضل أن یقف في الصف الآخر إذا خاف إیذاء أحد، قال علیہ الصلاۃ والسلام: من ترک الصف الأول مخافۃ أن یؤذي مسلما أضعف لہ…أجر الصف الأول، وبہ أخذ أبوحنیفۃ ومحمد، وفي کراہۃ ترک الصف الأول مع إمکانہ خلاف۔ أي لو ترکہ مع عدم خوف الإیذاء، وہذا لو قبل الشروع؛ فلو شرعوا وفي الصف الأول فرجۃ لہ خرق الصفوف کما یأتي قریبا۔ (ابن عابدین، رد المحتار، ’’کتاب الصلوۃ: باب الإمامۃ، مطلب ہل الإساء ۃ دون الکراہۃ أوأفحش منہا‘‘: ج۲، ص: ۳۱۰)
 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج5 ص430

 

answered Dec 31, 2023 by Darul Ifta
...