48 views
مسجد کی صف اول چھوٹی ہو تو امام کہاں کھڑا ہو؟
(۹۱)سوال: ایک قدیم مسجد کی تعمیر جدید مکمل ہوئی، مسجد بڑی ہے، لیکن دائیں جانب کی صف اول بائیں جانب کی صف کے مقابلہ آدھی ہے بقیہ دونوں جانب کی صفیں برابر ہیں اور اکثر نماز میں دو صف سے کم ہی آدمی رہتے ہیں، تو ایسی صورت میں محراب کے اندر سے نماز پڑھاوے یا ایک صف پیچھے ہوکر؟
فقط: والسلام
المستفتی: مصلیان دین پورہ
asked Dec 31, 2023 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: صورت مسئولہ میں امام صاحب صف اول میں کھڑے ہوں تو بھی درست ہے اور یہ ہی مناسب ہے اگر نمازی زیادہ ہوں اور جگہ کی تنگی ہو تو محراب میں کھڑے ہوکر نماز پڑھائے اور پہلی صف میں نمازی کم ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔(۲)

(۲) فلو قاموا علی الرفوف والإمام علی الأرض أو في المحراب لضیق المکان…لم یکرہ لو کان معہ بعض القوم في الأصح … (قولہ کجمعۃ وعید) مثال للعذر، وہو علی تقدیر مضاف: أي کزحمۃ جمعۃ وعید (قولہ فلو قاموا إلخ) تفریع علی عدم الکراہۃ عند العذر فی جمعۃ وعید، قال فی المعراج: وذکر شیخ الإسلام إنما یکرہ ہذا إذا لم یکن من عذر، أما إذا کان فلا یکرہ کما في الجمعۃ إذا کان القوم علی الرف، وبعضہم علی الأرض لضیق المکان۔ (الحصکفي، الدرالمختار مع رد المحتار، ’’کتاب الصلوۃ: باب مایفسد الصلوۃ ومایکرہ فیہا، مطلب إذا تردد الحکم بین سنۃ وبدعۃ‘‘: ج۲، ص: ۴۱۵)
 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج5 ص433

 

answered Dec 31, 2023 by Darul Ifta
...