32 views
مسجد کی بالائی منزل پر جماعت کرنا:
(۹۳)سوال: ہماری مسجد دو منزلہ ہے، مگر دوسری منزل میں جماعت کرلی پہلی منزل چھوڑ کر تو نماز درست ہوگی یا نہیں؟
فقط: والسلام
المستفتی: محمد نعمان قاسمی، راجستھان
asked Dec 31, 2023 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: جماعت مسجد کے نچلے حصہ میں ہی ہونی چاہئے؛ لیکن کسی ضرورت مثلاً شدت گرمی کی وجہ سے مسجد کے اوپر کے حصہ میں نماز پڑھ لی گئی تو بھی درست ہے اور مسجد ہی کا ثواب ملے گا۔ ’’إن شاء اللّٰہ‘‘(۱)

(۱) وکرہ تحریماً الوطأ فوقہ والبول والتغوّط لأنہ مسجد إلی عنان السماء، قال الزیلعي: ولہٰذا صح اقتداء من علی سطح المسجد بمن فیہ إذ لم یتقدم علی الإمام ولایبطل الاعتکاف بالصعود إلیہ ولایحل للجنب والحائض والنفساء الوقوف علیہ۔ (ابن عابدین، رد المحتار، ’’کتاب الصلوۃ: باب یفسد الصلوۃ ومایکرہ فیہا، مطلب فيأحکام المسجد‘‘: ج۲، ص: ۴۲۸)
عند العذر کما في الجمعۃ والعیدین فإن القوم یقومون علی الخذف والإمام علی الأرض لم یکرہ ذلک لضیق المکان، کذا في النہایۃ … والأصح أنہ لایکرہ وبہ جرت العادۃ في جوامع المسلمین في أغلب الأمصار۔ (ابن نجیم، البحر الرائق، ’’کتاب الصلوۃ: باب مایفسد الصلوۃ ومایکرہ فیہا‘‘: ج۲، ص: ۴۴۷)

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج5 ص435

answered Dec 31, 2023 by Darul Ifta
...