62 views
امام مقتدیوں سے کتنی بلند جگہ پر کھڑا ہو سکتا ہے؟
(۹۵)سوال: امام اپنے مقتدیوں سے کتنی بلند جگہ پر کھڑا ہو سکتا ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: رشید الدین، شاملی
asked Dec 31, 2023 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: بلندی کی کم سے کم حد کے بارے میں فقہاء کا اختلاف ہے اس سے متعلق جو احادیث آئی ہیں ان میں اس بات کی تصریح نہیں ہے، ابو داؤد میں روایت ہے کہ عمار بن یاسر رضی اللہ نماز پڑھانے کے لیے آگے پڑھے، تو اونچی جگہ پر کھڑے ہوئے حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے ہاتھ پکڑ کر کھینچ لیا اور فرمایا کہ آپ کو معلوم نہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ نے امام کو اونچی جگہ کھڑے ہونے سے منع فرمایا ہے، چوں کہ اس کی کوئی مقدار مقررہ حدیث میں نہیں ہے؛ اس
لیے اختلاف ہونا بھی لازمی ہے اس میں دو قول معتبر سمجھے گئے ہیں۔
(۱) ایک ذراع یعنی ایک ہاتھ کی مقدار بلندی ممنوع ومکروہ ہے اس سے کم مکروہ نہیں دلیل یہ ہے کہ نمازی کے لیے سترہ کی بلندی کی مقدار کم از کم ایک ذراع ہے یعنی ایک ہاتھ کے برابر ہے اس پر قیاس کر کے امام کی جگہ کی بلندی کی مقدار بھی یہی ہوگی کہ ایک ذراع کے برابر مکروہ ہوگی اور اس سے کم میں کوئی کراہت نہیں ہوگی۔
(۲) اتنی بلندی پر کھڑا ہونا مکروہ ہے کہ نمایاں طور پر امام مقتدیوں سے ممتاز اور الگ معلوم ہوتا ہو، دلیل یہ ہے کہ احادیث میں مطلق بلندی ممنوع ہے؛ لہٰذا جتنی بلند جگہ پر امام مقتدیوں سے جدا اور نمایاں معلوم ہوتا ہو اتنی بلندی مکروہ ہونی چاہیے، اور جیسے یہ بلندی بڑھتی چلی جائے گی کراہت میں زیادتی ہوتی جائے گی۔
لیکن اس کی مقدار کتنی ہونی چاہیے کہ اس پر امام کھڑا ہوکر نمایاں اور ممتاز معلوم نہ ہو اور معمولی سی بلندی تو قریب قریب ہر جگہ ہی ہوتی ہے؛ اس لیے اس سے پرہیز ممکن نہیں ہے؛ اس لیے چھ سات انچ کی بلندی تو مکروہ ہوگی اور اس سے کم بلندی باعث کراہت نہ ہوگی یہ بظاہر معلوم ہوتا ہے۔(۱)

(۱) عن عدي بن ثابت الأنصاري، حدثني رجل، أنہ کان مع عمار بن یاسر بالمدائن فأقیمت الصلاۃ فتقدم عمار وقام علی دکان یصلي والناس أسفل منہ، فتقدم حذیفۃ فأخذ علی یدیہ فاتبعہ عمار، حتی أنزلہ حذیفۃ فلما فرغ عمار من صلاتہ قال لہ حذیفۃ: ألم تسمع رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم یقول: إذا أم الرجل القوم فلا یقم في مکان أرفع من مقامہم أو نحو ذلک؟ قال عمار: لذلک اتبعتک حین أخذت علی یدي۔ (أخرجہ أبو داؤد، في سننہ، ’’کتاب الصلوۃ: باب الإمام یقوم مکانا أرفع من مکان القوم‘‘: ج ۱، ص: ۹۸، رقم: ۵۹۸)
فالحاصل أن التصحیح قد اختلف والأولی العمل بظاہر الروایۃ وإطلاق الحدیث وأما عکسہ وہو انفراد القوم علی الدکان بأن یکون الإمام أسفل فہو مکروہ أیضا في ظاہر الروایۃ۔ (ابن نجیم، البحر الرائق، ’’کتاب الصلوۃ: باب الإمامۃ، تغمیض عینہ في الصلاۃ‘‘: ج ۲، ص: ۲۸)

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج5 ص438

answered Dec 31, 2023 by Darul Ifta
...