71 views
صحن میں امام کا مصلی کہاں ہونا چاہیے؟
(۹۶)سوال: مسجد کے صحن میں جماعت کے لیے امام کے مصلیٰ کو ٹھیک مسجد کے اندر کے محراب کے مصلیٰ کی سیدھ میں بچھانا ضروری ہے یا صحن کی جگہ کم زیادہ ہونے سے مصلیٰ کو دائیں بائیں کم زیادہ کیا جاسکتا ہے تاکہ دائیں جانب مقتدی بھی برابر کھڑے ہو سکیں۔
فقط: والسلام
المستفتی: سلیم شاہ، پوسٹ ریوا
asked Dec 31, 2023 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: صحن میں مصلیٰ ایسے طریقہ پر بچھایا جائے کہ صف کے درمیان آ جائے، اندر کے مصلیٰ کی سیدھ ضروری نہیں۔(۱)

(۱) عن أبي ہریرۃ رضي اللّٰہ عنہ، قال: قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: وسطوا الإمام وسدوا الخلل۔ (أخرجہ أبو داود، في سننہ، ’’کتاب الصلوۃ: باب مقام الإمام من الصف‘‘: ج۱، ص:۹۶، رقم: ۶۸۱)
ویقف وسطاً، قال في المعراج: وفي مبسوط بکر السنۃ أن یقوم في المحراب لیعتدل الطرفان ولو قام في أحد جانبي الصف یکرہ … إلی قولہ: قال علیہ الصلوٰۃ والسلام توسطوا الإمام وسدا الخلل۔ (ابن عابدین، رد المحتار، ’’کتاب الصلوٰۃ: باب الإمامۃ، مطلب ہل الإساء ۃ دون الکراہۃ أو أفحش منہا‘‘: ج ۲، ص: ۳۱۰)

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج5 ص439

answered Dec 31, 2023 by Darul Ifta
...