14 views
نمازی کے سامنے سے کتنے فاصلہ پر گزر سکتا ہے؟
(۱۰۶)سوال: مصلی اگر بغیر سترہ قائم کیے نماز پڑھ رہا ہے، تو گزرنے والا شخص کتنے فاصلہ پر گزر سکتا ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: سلیم اختر، مسلم یونیورسٹی، علی گڈھ
asked Jan 1 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللہ التوفیق: دو صف کے فاصلہ کی مقدار چھوڑ کر گزر سکتا ہے۔(۲)

(۲) أو مرور بین یدیہ إلی حائط القبلۃ في بیت ومسجد صغیر فإنہ کبقعۃ واحدۃ مطلقاً، قال ابن عابدین، قولہ في بیت ظاہرہ ولو کبیراً وفي القہستاني وینبغي أن یدخل فیہ أي في حکم المسجد الصغیر الدار والبیت، قولہ ومسجد صغیر ہوا قل من ستین ذراعاً وقیل من أربعین وہو المختار کما أشار إلیہ في الجواہر، قہستاني۔ (ابن عابدین، رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ: باب الإمامۃ، مطلب إذا قرأ قولہ -تعالٰی- جدک بدون ألف لاتفسد‘‘: ج۲، ص: ۳۹۸)
قولہ: ظاہرہ ولو کبیراً لکن ینبغي تقییدہ بالصغیر کما تقدم في الإمامۃ تقیید الدار بالصغیر حیث لم یجعل قدر الصفین مانعا من الاقتداء بخلاف الکبیرۃ۔ (تقریرات الرافعي: ج ۱، ص: ۸۳)

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج5 ص450

answered Jan 1 by Darul Ifta
...