21 views
پہلی صف میں جگہ پر کرنے کے لیے نمازیوں کے سامنے سے گزرنا:
(۱۰۸)سوال: پہلی صف میں ایک آدمی کی جگہ خالی تھی، مگر نمازی دوسری صف میں کھڑے ہو کرنماز پڑھ رہے تھے، تو ان کے آگے سے گزر کر جماعت کی پہلی صف کو پورا کرنا ضروری ہے یا نہیں؟
فقط: والسلام
المستفتی: مولوی اخلاق حسین، کھتولی
asked Jan 1 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللہ التوفیق: اگلی صف میں خالی جگہ کا پر کرنا ضروری ہے اور جو لوگ دوسری صف میں کھڑے ہوگئے باوجود پہلی صف میں جگہ ہونے کے، تو اس کو پر کرنے کے لیے دوسری صف والوں کے آگے سے گزرنا اور پہلی صف میں خالی جگہ پر جاکر کھڑا ہونا درست اور جائز ہے۔
’’إلا أن یجد الداخل فرجۃ في الصف الأول فلہ أن یمر بین یدي الصف الثاني لتقصیر أہل الصف الثاني ذکرہ الطیبي‘‘(۱)
’’لو وجد فرجۃ في الأول لاالثاني لہ خرق الثاني لتقصیرہم‘‘(۲)

(۱) ابن عابدین، رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ، باب الإمامۃ، مطلب إذا تردد قولہ جدک بدون ألف لاتفسد‘‘: ج ۲، ص:۴۰۲۔

(۲) أیضًا۔

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج5 ص452

 

answered Jan 1 by Darul Ifta
...