27 views
اہل حدیث کاحنفی امام کی اقتداء میں نماز پڑھنا:
(۱۱۴)سوال:حنفی مسجد میں، حنفی امام کے پیچھے کوئی مسلک اہل حدیث کو ماننے والا نماز پڑھ سکتا ہے یا نہیں؟ اہل حدیث ہونے کی وجہ سے اس کو نماز پڑھنے سے منع کر سکتے ہیں یا نہیں؟
فقط: والسلام
المستفتی: نسیم احمد سہارنپور
asked Jan 1 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللہ التوفیق: اہل حدیث کی نماز حنفی امام کی اقتداء میں بلاشبہ درست ہے، نیز اہل حدیث، احناف کی مسجد میں حنفی امام کے پیچھے نماز پڑھے تو صرف اہل حدیث ہونے کی وجہ سے اس کو منع کرنا درست نہیں ہے۔(۱)

(۱) لقولہ علیہ الصلاۃ والسلام: من صلی خلف عالم تقي فکأنما صلی خلف نبي۔ (ابن الہمام، فتح القدیر، ’’کتاب الصلاۃ، باب الإمامۃ‘‘: ج۱، ص: ۳۴۹)
{وَمَنْ اَظْلَمُ مِمَّنْ مَّنَعَ مَسٰجِدَ اللّٰہِ اَنْ یُّذْکَرَ فِیْھَا اسْمُہٗ وَسَعٰی فِیْ خَرَابِھَاط اُولٰٓئِک مَا کَانَ لَہُمْ اَنْ یَّدْخُلُوْھَآ اِلَّا خَآئِفِیْنَ۵ط لَہُمْ فِی الدُّنْیَا خِزْيٌ وَّلَھُمْ فِی الْاٰخِرَۃِ عَذَابٌ عَظِیْمٌہ۱۱۴} (سورۃ البقرۃ: ۱۱۴)

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج5 ص459

 

answered Jan 1 by Darul Ifta
...