29 views
امام کی جلد بازی کرنے کی وجہ سے مقتدی کا سجدہ چھوٹ گیا:
(۱۱۵)سوال: ایک شخص نے عصر کی نماز پڑھی کسی امام کے پیچھے، امام کی جلد بازی کرنے کی وجہ سے چاروں رکعت کا پہلا سجدہ امام کے ساتھ چھوٹ گیا اس شخص کی نماز ہوگی یا نہیں؟
فقط: والسلام
المستفتی: عبداللہ ، جدہ
asked Jan 1 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللہ التوفیق: صورت مسئولہ میں امام کے بعد مقتدی نے بھی سجدہ کرلیا اس لیے نماز واقتدا درست ہوگئی ’’کما لورکع إمامہ فرکع معہ مقارنا أومعاقبا وشارکہ فیہ أو بعد مارفع منہ الخ‘‘(۱) لیکن امام کو اتنی جلدی نہیں کرنی چاہئے کہ مقتدی اس کے ساتھ شامل نہ ہوپائے۔

(۱) ابن عابدین، رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ، باب صفۃ الصلاۃ، واجبات الصلاۃ، مطلب مہم في تحقیق متابعۃ الإمام‘‘: ج۲، ص : ۱۶۶۔
نعم تکون المتابعۃ فرضا؛ بمعنی أن یأتی بالفرض مع إمامہ أو بعدہ، کما لو رکع إمامہ فرکع معہ مقارنا أو معاقبا وشارکہ فیہ أو بعد ما رفع منہ، فلو لم یرکع أصلا أو رکع ورفع قبل أن یرکع إمامہ ولم یعدہ معہ أو بعدہ بطلت صلاتہ۔ (أیضًا)

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج5 ص459

 

answered Jan 1 by Darul Ifta
...