24 views
بکر کا بلند آواز سے تکبیر نہ کہنے کے باوجود زید کا اقتداء کرنا:
(۱۱۷)سوال: بکر و زیددونوں ایک ساتھ سفر کر رہے تھے، بکر نے وضو کی اور نماز شروع کردی زید بھی اس کی اقتداء کرنے لگا بکر نے تکبیر زور سے نہیں کہی اور نماز پوری ہوگئی دونوں کی نماز ہوگئی یا نہیں؟
فقط: والسلام
المستفتی: عاشق علی، سیتاپوری
asked Jan 1 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللہ التوفیق: اس صورت میں نماز دونوں کی صحیح اور درست ہوگئی ہے کیوں کہ امام کے لیے مقتدیوں کی نہ نیت ضروری ہے اور نہ زور سے تکبیر کہنا ضروری ہے۔(۱)

(۱) بیان ذلک أن الإمام لایصیر إماما إلا إذا ربط المقتدي صلاتہ بصلاتہ فنفس ہذا الارتباط ہو حقیقۃ الإمامۃ وہو غایۃ الاقتداء الذي ہو الربط۔ (ابن عابدین، رد المحتار علی الدر المختار، ’’کتاب الصلاۃ: باب الإمامۃ‘‘: ج۲، ص: ۲۸۴)
 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج5 ص461

answered Jan 1 by Darul Ifta
...