33 views
امام کے سلام سے پہلے اگر مقتدی نے سلام پھیر دیا:
(۱۲۴)سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں:
(۱)اگر امام کی تکبیر تحریمہ یعنی ’’اللّٰہ أکبر‘‘ کے ’’ر‘‘ سے پہلے کوئی مقتدی اپنی تکبیر تحریمہ پوری کرلے، اسی طرح امام کے سلام یعنی ’’السلام‘‘ کے ’’م‘‘ سے پہلے کوئی مقتدی اپنا سلام پورا کر لے تو کیا ان دونوں کی نماز ہو جائے گی؟
(۲)اگر کوئی شخص تکبیر تحریمہ کے الفاظ زبان سے ادا نہ کرے، بلکہ دل ہی دل میں کہہ لے اور اسی طرح سلام کے الفاط زبان سے ادا نہ کرے؛ بلکہ دل ہی دل میں کہہ لے، تو ان دونوں کی نماز ہو جائے گی یا نہیں؟
فقط: والسلام
المستفتی: عبد الغفار ،مرزا پور
asked Jan 1 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: (۱)تکبیر کی صورت میں نماز نہیں ہوگی، مگر سلام کی صورت میں کراہت کے ساتھ نماز ہوجائے گی۔(۱)
(۲)اس میں بھی تکبیر کی صورت میں نماز نہیں ہوگی، مگر سلام کی صورت میں کراہت کے ساتھ نماز ہو جائے گی۔ (۲)

(۱) فإن قال المقتدي: اللّٰہ أکبر ووقع قولہ اللّٰہ مع الإمام وقولہ ’’أکبر‘‘ وقع قبل قول الإمام ذلک قال الفقیہ أبو جعفر: الأصح أنہ لا یکون شارعاً عندہم۔ (جماعۃ من علماء الہند، الفتاوی الہندیۃ، ’’کتاب الصلاۃ: الباب الرابع، في صفۃ الصلاۃ، الفصل الأول في فرائض الصلاۃ‘‘: ج ۱، ص: ۱۲۶، مکتبہ زکریا دیوبند)
(وعن سبق تکبیر) علی النیۃ خلافاً للکرخي کما مر أو سبق المقتدي الإمام بہ فلو فرغ منہ قبل فراغ إمامہ لم یصح شروعہ والأول أولیٰ کما مر في توجیہ قولہ اتباع الإمام۔ …(رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ: باب صفۃ الصلاۃ، بحث شروط النیۃ‘‘: ج ۲، ص: ۱۴۳، مکتبہ: زکریا دیوبند)
(۲) قولہ: (ومتابعۃ الإمام) قال في شرح المنیۃ : لاخلاف في لزوم المتابعۃ في الأرکان الفعلیۃ إذ ہي موضوع الاقتداء واختلف في المتابعۃ في الرکن القولي وہو القرأۃ فعندنا لا یتابع فیہا بل یستمع وینصت وفیما عدا القرأۃ من الأذکار یتابع … والحاصل أن متابعۃ الإمام في الفرائض والواجبات من غیر تأخیر واجبۃ۔ (ابن عابدین، رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ: باب صفۃ الصلاۃ، مطلب: مہم في تحقیق متابعۃ الإمام‘‘: ج ۲، ص: ۱۶۵، مکتبہ: زکریا دیوبند)
(لہا واجبات) لا تفسد بترکہا وتعاد وجوباً في العمد والسہو إن لم یسجد … ولفط السلام مرتین فالثاني علی الأصح، دون علیکم الخ۔ (الحصکفي، الدر المختار، ’’کتاب الصلاۃ: باب صفۃ الصلاۃ، مطلب واجبات الصلاۃ‘‘: ج۲، ص: ۱۴۶، ۱۴۷)
(ولو أتمہ) أي لو أتم المؤتم التشہد بأن أسرع فیہ فرغ منہ قبل إتمام إمامہ فأتي بما یخرجہ من الصلاۃ کسلام أو کلام أو قیام جاز: أي صحت صلاتہ لحصولہ بعد تمام الأرکان لأن الإمام وإن لم یکن أتم التشہد لکنہ قعد قدرہ لأن المفروض من القعدۃ قدر أسرع ما یکون من قرائۃ التشہد وقد حصل وإنما کرہ للمؤتم ذلک لترکہ متابعۃالإمام بلا عذر فلو بہ کخوف حدث أو خروج وقت جمعۃ أو مرور مارّ بین یدیہ فلا کراہۃ۔ (ابن عابدین،  رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ: باب صفۃ الصلاۃ، مطلب في وقت إدراک فضیلۃ الافتتاح‘‘: ج ۲، ص: ۲۴۰، مکتبہ: زکریا دیوبند)
(وإنما یصیر شارعاً بالنیۃ عند التکبیر لابہ) وحدہ ولا بہا وحدہا بل بہما (ولا یلزم العاجز عن النطق) کأخرس وأمي (وتحریک لسانہ) وکذا في حق القرأۃ ہو الصحیح لتعذر الواجب فلا یلزم غیرہ إلا بدلیل فتکفی النیۃ۔ وقال في الشامي:  وإذا کان تحریک اللسان غیر قائم مقام النطق لعدم الدلیل فکیف تقام النیۃ مقامہ بلا دلیل مع أن التحریک أقرب إلی النطق من النیۃ۔ (ابن عابدین،  رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ:  باب صفۃ الصلاۃ، مطلب إني حدیث ’’الأذان جزم‘‘: ج ۲، ص: ۱۸۱، مکتبہ: زکریا دیوبند)

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج5 ص468

 

answered Jan 1 by Darul Ifta
...