23 views
قعدہ اخیرہ میں درود ودعاء باقی ہو  اور امام سلام پھیر دے تو مقتدی کیا کرے؟
(۱۲۶)سوال: آخری قعدہ میں اگر مقتدیوں کی دعا ودرود شریف باقی رہے تو اس کو پورا کرکے سلام پھیریں یا امام کے ساتھ فوراً سلام پھیریں؟
فقط: والسلام
المستفتی: سرتاج عالم، گنگوہ
asked Jan 1 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب و باللہ التوفیق: ساتھ ہی سلام پھیر دیں، البتہ اگر کسی مقتدی کا تشہد بھی باقی رہ جائے تو اس کو پورا کرکے سلام پھیرے۔ (۱)

(۱) بخلاف سلامہ أو قیامہ لثالثۃ قبل تمام المؤتم التشہد فإنہ لایتابعہ بل یتمہ لوجوبہ ولو لم یتم جاز ولو سلم والمؤتم في أدعیۃ التشہد تابعہ لأنہ سنۃ والناس عنہ غافلون۔ (ابن عابدین، رد المحتار، ’’کتاب الصلوٰۃ، باب صفۃ الصلوۃ، مطلب في إطالۃ الرکوع للجائي‘‘: ج۲، ص: ۱۹۹)
 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج5 ص470

answered Jan 1 by Darul Ifta
...