36 views
آواز نہ پہونچنے پر بعض مقتدیوں نے جلدی سے رکوع کیا
اور بعض نے امام کے ساتھ سجدہ کیا تو نماز ہوئی یا نہیں؟
(۱۲۸)سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع متین: ایک دو منزلہ مسجد ہے اس میں جماعت ہو رہی ہے، مسجد کے بڑا ہونے کی وجہ سے مسجد میں لاؤڈ اسپیکر بھی ہے، لاؤد اسپیکر خراب ہونے کی وجہ سے فوقانی مسجد والوں کو آواز نہیں گئی، اور جب امام نے (سمع اللّٰہ) کہا تو فوقانی مسجد والوں میں سے بعض نے جلد رکوع کیا اور امام کے ساتھ سجدے میں گئے اور بعض سیدھے سجدے میں چلے گئے ان میں سے کس کی نماز ہوئی اور کس کی نہیںہوئی؟ اور اگر نماز نہیں ہوئی اور وہ
مسافر ہے تو بعد میں قصر پڑھے گا یا پوری ادا کرے گا؟ براہِ کرم تفصیل سے جواب دیں۔
فقط: والسلام
المستفتی: محمد فروغ سہیل، بجنور
asked Jan 1 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب و باللہ التوفیق: مذکورہ صورت میں جن لوگوں نے رکوع کیا ہی نہیں؛ بلکہ بغیر رکوع امام کے ساتھ سجدے میں چلے گئے ان حضرات کی نماز نہیں ہوئی از سرِ نو اپنی اپنی نماز ادا کریں(۱) ان لوگوں میں جو مسافر ہیں وہ جب قضا کریں تو قصر قضا کریں۔(۲)

(۱) لورکع إمامہ فرکع معہ مقارنا أو معاقباً وشارکہ فیہ أو بعدما رفع منہ فلو لم یرکع أصلا أو رکع ورفع قبل أن یرکع إمامہ ولم یعدہ معہ أو بعدہ بطلت صلاتہ۔ (ابن عابدین، رد المحتار علی الدر المختار، ’’کتاب الصلاۃ، باب صفۃ الصلاۃ، واجبات الصلاۃ، مطلب مہم في تحقیق متابعۃ الإمام‘‘: ج۲، ص: ۱۶۶)
(۲)وإن اقتدی مسافر بمقیم أتم أربعا وان أفسدہ یصلي رکعتین۔ (جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیۃ، ’’کتاب الصلاۃ، الباب الخامس عشر في صلاۃ المسافر‘‘: ج۱، ص: ۲۰۲)

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج5 ص472

 

answered Jan 1 by Darul Ifta
...