30 views
نماز میں عورت کا محرم کی اقتداء کرنا:
(۱۲۹)سـوال: کیا فرماتے ہیں علماء کرام: نماز میں عورت اپنے شوہر کی اور بہن اپنے  بھائی کی اور ماں اپنے بیٹے کی اقتداء کرسکتی ہے یا نہیں؟
فقط: والسلام
المستفتی: ظفر احمد، کشمیری
asked Jan 1 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب و باللہ التوفیق: مذکورہ متعینہ صورتوں میں اقتدا درست ہے۔ تاہم ایسی صورت میں عورت کو پیچھے کھڑا ہونا چاہیے۔
’’محاذاۃ المرأۃ الرجل مفسدۃ لصلوتہ ولہا شرائط‘‘(۱)

(۱) جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیۃ، ’’کتاب الصلاۃ، الباب الخامس في الإمامۃ: الفصل الخامس في بیان مقام الإمام والمأموم‘‘: ج ۱، ص: ۱۴۷، زکریا دیوبند۔
 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج5 ص473

answered Jan 1 by Darul Ifta
...