50 views
انتشار پیدا کرنے کے لیے جماعت ثانیہ کرنا:
(۱۳۴)سوال: ہماری مسجد میں اذان، نماز جمعہ، نماز پنج وقتہ وعیدین با جماعت مقررہ وقت پر ہوتی ہے ایک باشرع امام امامت کے فرائض انجام دیتے ہیں؛ لیکن ایک شخص پانچوں وقت کی نماز صحن میں علاحدہ جماعت سے پڑھتا ہے؛ اس کے دو لڑکے اور ایک شخص اس کی جماعت میں شریک ہوتے ہیں، تو اس کی جماعت ثانیہ کے لیے کیا حکم ہے۔
فقط: والسلام
المستفتی: حاجی علی حمزہ، شکورہ آباد
asked Jan 1 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: مذکورہ جماعت ثانیہ مکروہ تحریمی ہے جو اس کے ساتھ شریک ہوتے ہیں وہ بھی کراہت تحریمی کا ارتکاب کرتے ہیں اس کو ہر گز امام نہ بنایا جائے اس کو امام بنانے والے کراہت تحریمی کے مرتکب ہوں گے۔(۲)
(۲)یکرہ تکرار الجماعۃ بأذان وإقامۃ في مسجد محلۃ لا في مسجد طریق أو مسجد لا إمام لہ ولا مؤذن (قولہ ویکرہ) أي تحریما لقول الکافي: لا یجوز، والمجمع لا یباح، وشرح الجامع الصغیر إنہ بدعۃ کما في رسالۃ السندي (قولہ بأذان وإقامۃ إلخ) ۔۔۔ والمراد بمسجد المحلۃ ما لہ إمام وجماعۃ معلومون کما في الدرر وغیرہا۔ قال في المنبع: والتقیید بالمسجد المختص بالمحلۃ احتراز من الشارع، وبالأذان الثاني احتراز عما إذا صلی في مسجد المحلۃ جماعۃ بغیر أذان حیث یباح إجماعا۔ (ابن عابدین، رد المحتار مع الدر المختار، ’’کتاب الصلاۃ، باب الإمامۃ، مطلب فيتکرار الجماعۃ في المسجد‘‘: ج۲، ص: ۲۸۸)
ولأن التکرار یؤدي إلی تقلیل الجماعۃ لأن الناس إذا علموا أنہم تفوتہم الجماعۃ فیستعجلون فتکثر الجماعۃ، وإذا علموا أنہا لا تفوتہم یتأخرون فتقل الجماعۃ وتقلیل الجماعۃ مکروہ۔ (الکاساني، بدائع الصنائع في ترتیب الشرائع، ’’کتاب الصلاۃ، باب الأذان والإقامۃ للفائتۃ، ج۱، ص:۳۸۰)

فتاوى دار العلوم وقف ديوبند ج 5 ص 481

 

answered Jan 1 by Darul Ifta
...