47 views
مسجد کے خارجی حصہ میں جماعت ثانیہ کرنا:
(۱۴۴)سوال: مسجد شرعی کیا ہے، جمعہ میں مجمع کی کثرت کی وجہ سے لوگ مسجد کے خارجی حصہ میں بھی نماز پڑھتے ہیں کیا لوگوں کے نماز پڑھنے کی وجہ سے اس کا حکم بھی مسجد کا ہے؟ اور اس حصہ میں جماعت ثانیہ ہو سکتی ہے یا نہیں؟
فقط: والسلام
المستفتی: محمد زید عالم، بارہ بنکی
asked Jan 1 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: جس حصہ کو مسجد شرعی میں شامل کیا گیا ہے وہ مسجد شرعی ہے اور جو حصہ مسجد شرعی میں شامل نہیں کیا گیا وہ حصہ مسجد شرعی نہیں ہے، خواہ نماز جمعہ میں اس حصہ میں بھی نمازی جمعہ پڑھتے ہوں لیکن وہاں جماعت ثانیہ درست ہے مگر اس کی عادت بنا لینا درست نہیں ہے۔(۱)
(۱) وتکرار الجماعۃ إلا في مسجد علی طریق فلا بأس بذلک۔ (الحصکفي،  الدر المختار مع رد المحتار، ’’کتاب الصلوٰۃ: باب الإمامۃ، مطلب في المؤذن إذا کان غیر محتسب في أذانہ‘‘: ج۲، ص: ۶۳)

فتاوى دار العلوم وقف ديوبند ج 5 ص 498

answered Jan 1 by Darul Ifta
...