32 views
عورتوں کا باجماعت نماز پڑھنا:
(۱۴۸)سوال: کیا فرماتے ہیں علماء کرام ومفتیان عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں: آج کل تبلیغ کا زور ہونے کی وجہ سے بعض جگہ عورتیں جمعہ کے دن جمع ہو کر جماعت کر کے ایک ساتھ ظہر کی نماز پڑھتی ہیں یہ کیسا ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: عبد الرحیم، اکبر پور
asked Jan 2 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: صورت مسئولہ میں ان کی نماز ادا ہوگئی۔ ایسی صورت میں جو عورت امام ہو اس کو چاہیے کہ مردوں کی طرح آگے نہ کھڑی ہو؛ بلکہ اگلی صف میں معمولی سی آگے بڑھ کر کھڑی ہو، لیکن تنہا عورتوں کی جماعت مکروہ تحریمی ہے اس لیے یہ طریقہ اختیار نہ کیا جائے۔(۱)

(۱) عن عائشۃ -رضي اللّٰہ عنہا- إنہا کانت تؤذن وتقیم وتؤم النساء وتقوم وسطہن۔ (الحاکم المسند: ج ۱، ص: ۳۲۰، رقم: ۷۳۱)
ویکرہ تحریماً جماعۃ النساء ولو في التراویح فإن فعلن تقف الإمام وسطہن …فلو قدمت أثمت۔ (ابن عابدین، رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ، باب الإمامۃ، مطلب إذا صلی الشافعي قبل الحنفي ہل الأفضل الصلاۃ‘‘: ج۲، ص: ۳۰۵)
ویکرہ للنساء أن یصلین وحدہن الجماعۃ فإن فعلن قامت الإمام وسطہن لأن عائشۃ رضي اللّٰہ عنہا فعلت کذلک وحمل فعلہا الجماعۃ علی ابتداء الإسلام۔ (المرغیناني،  الہدایۃ، ’’کتاب الصلاۃ، باب الإمامۃ‘‘: ج ۱، ص: ۱۲۳)

 فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج5 ص503

 

answered Jan 2 by Darul Ifta
...