105 views
انفرادی احوال میں خواتین کا جماعت سے نماز پڑھنا:
(۱۵۱)سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں:
کیا خواتین مردکی امامت کے بغیر جماعت کے ساتھ نماز ادا کرسکتی ہیں؟ میرا مطلب یہ ہے کہ ہمارے ملک میں بہت سی خواتین ایک گھر میں جمع ہوکر اسلامی باتیں سیکھتی اور سکھاتی ہیں ان پر بات کرتی ہیں بحث کے اختتام پر مرد امام کے بغیر ایک عورت ہاتھ اٹھا کر دعا کرتی ہے اور باقی سب اس کی دعا پر آمین کہتی ہیں میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ کیا عورتوں کے لیے نماز کی جماعت کی صورت میں ہاتھ اٹھانا جائز ہے اور نماز کا خواتین کے لیے سنت طریقہ کیا ہے؟ مجھے مستند کتاب کا حوالہ مل جائے تو میں آپ کا مشکورہو ں گا۔
فقط: والسلام
المستفتی: محمد عرفان عمر، بوجھارپور، بستی
asked Jan 2 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب و باللہ التوفیق: تنہا خواتین کی جماعت بغیر مرد کی امامت کے مکروہ ہے عورتوں کے لیے اصل حکم یہ ہے کہ گھروں میں تنہا تنہا نماز پڑھ لیا کریں اور اگر گھر میں مرد امام نماز پڑھا رہا ہو، تو عورتیں ان کے ساتھ جماعت میں بھی شریک ہو جائیں۔ اگر تنہا عورتوں نے جماعت کر ہی لی تو ایسی صورت میں عورت امام آگے نہیں کھڑی ہوگی؛ بلکہ درمیان صف میں کھڑی ہو گی؛ لیکن عورتوں کی جماعت کا معمول یا نظام بنانا مکروہ ہے۔ عہد نبوی یا عہد صحابہؓ سے انفرادی طور پر جماعت کے نماز کا ثبوت ملتا ہے؛ لیکن باضابطہ نظام بنانے کا ثبوت نہیں ملتاہے جب کہ بعض آثار سے ممانعت بھی ثابت ہے۔
’’عن عائشۃ -رضي اللّٰہ عنہا- أن رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم قال: لا خیر في جماعۃ النساء … الخ‘‘(۱)
’’فعلم أن جماعۃ النساء وحدہن مکروہۃ‘‘(۲)
’’عن علي بن أبي طالب رضي اللّٰہ عنہ أنہ قال: لاتؤم المرأۃ، قلت: رجالہ کلہم ثقات‘‘(۳)
تنویر الابصار مع الدر المختار میں ہے:
’’(و) یکرہ تحریما (جماعۃ النساء) ولو في التراویح في غیر صلاۃ جنازۃ (لأنہا لم تشرع مکررۃ)، فلو انفردن تفوتہن بفراغ إحداہن؛ … (فإن فعلن تقف الإمام وسطہن) فلو قدمت أثمت‘‘ (قولہ: ویکرہ تحریما) صرح بہ في الفتح والبحر (قولہ: ولو في التراویح) أفاد أن الکراہۃ في کل ما تشرع فیہ جماعۃ الرجال فرضا أو نفلا … (قولہ: فلو تقدمت) أثمت، أفاد أن وقوفہا وسطہن واجب، کما صرح بہ في الفتح، وأن الصلاۃ صحیحۃ، وأنہا إذا توسطت لاتزول الکراہۃ، وإنما أرشدوا إلی التوسط؛ لأنہ أقل کراہیۃ من التقدم، کما في السراج بحر‘‘(۱)
’’حدثنا وکیع، عن ابن أبي لیلی، عن عطاء، عن عائشۃ، أنہا کانت تؤم النساء تقوم معہن في الصف‘‘(۲)
’’عن قتادۃ، عن أم الحسن، أنہا رأت أم سلمۃ زوج النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم: تؤم النساء تقوم معہن في صفہن‘‘(۳)

(۱) رواہ الإمام أحمد   في مسندہ، ’’ ‘‘: ج ۶، ص: ۱۵۴۔
(۲)ظفر أحمد عثماني،  إعلاء السنن، ’’کتاب الصلاۃ، باب صفات المؤذن‘‘: ج ۲، ص: ۱۴۷، (ادارۃ القرآن و العلوم الإسلامیۃ، کراچی)
(۳)ظفر أحمد عثماني، إعلاء السنن، ’’کتاب الصلاۃ، باب کراہۃ جماعۃ النساء‘‘: ج ۴، ص: ۲۴۳
(۱) ابن عابدین،  رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ: باب الإمامۃ، مطلب إذا صلی الشافعي قبل الحنفي ہل الأفضل الصلاۃ‘‘: ج ۲، ص: ۳۰۵۔
(۲) مصنف ابن أبي شیبۃ، ’’کتاب الصلاۃ، باب المرأۃ  تؤم النساء‘‘: ج ۱، ص: ۴۳۰، رقم: ۴۹۵۴۔
(۳) أیضًا۔

 

 فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج5 ص507

 

answered Jan 2 by Darul Ifta
...