25 views
نیت توڑ کر موم بتی جلانا:
(۱۶۰)سوال: عشاء کی جماعت شروع ہوگئی، بجلی چلی گئی، ایک شخص نے نیت توڑ کر موم بتی جلادی۔ اب پھر نیت باندھ لی کیا یہ نماز درست ہے؟
فقط والسلام
المستفتی: عبدالوہاب، بہار
asked Jan 2 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: اس صورت میں نماز درست ہوگئی اگر پہلی رکعت کے رکوع میں یا رکوع سے پہلے امام کے ساتھ شامل ہوگیا ہو اور اگر رکعت چھوٹ گئی اور اس نے امام کے بعد کھڑے ہوکر اس رکعت کو پورا کرلیا تب بھی نماز درست ہو جائے گی؛ لیکن ایسا درست نہیں ہے۔(۱)

(۱) قطع العبادۃ الواجبۃ بعد الشروع فیہا بلا مسوغ شرعي غیر جائز باتفاق الفقہاء لأن قطعہا بلا مسوغ شرعي عبث یتنافی مع حرمۃ العبادۃ وورد النہي عن إفساد العبادۃ، قال تعالیٰ: ولا تبطلوا أعمالکم۔ أما قطعہا بمسوغ شرعي فمشروع فتقطع الصلوۃ لقتل حیۃ ونحوہا۔ (الموسوعۃ الفقہیۃ الکویتیۃ: ج۳۴، ص:۵۰، ۵۱)
 

 فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج5 ص5518

answered Jan 2 by Darul Ifta
...