25 views
قے آلود کپڑوں میں پڑھی گئی نماز کا حکم:
(۱۱)سوال: ایک مقتدی کوقے آگئی اس سے امام صاحب کے کپڑے خراب ہوگئے، تو صورت مسئولہ میں نماز ہوگئی یا نہیں؟
فقط: والسلام
المستفتی: محمد شبیر، پرانی چونگی، منگلور
asked Jan 13 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللہ التوفیق: جو قے منہ بھر ہو وہ نجاست غلیظہ ہے۔ مراقی الفلاح میں ہے۔ درہم سے کم ہوتو معاف ہے صورت مسئولہ میں ناپاک قے امام صاحب کے کپڑے کو لگ گئی اورامام صاحب کا کپڑا ناپاک ہو گیا اس لیے نماز دوبارہ پڑھنی ہوگی۔(۱)

(۱) وما ینقض الوضوء بخروجہ من بدن الإنسان۔ (الشرنبلالي، نورالإیضاح، ’’کتاب الطہارۃ، باب الأنجاس والطہارۃ عنہا‘‘: ص: ۵۴)
وعفي قدر الدرہم من مغلظۃ۔ (ایضًا:)

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج4 ص259

answered Jan 13 by Darul Ifta
...