22 views
نماز فجر کے بعد کپڑوں پر تری دیکھی تو پڑھی گئی نمازوں کا حکم کیا ہے؟
(۱۲)سوال: صبح کونماز فجر پڑھنے کے بعد اپنی لنگی پر تری دیکھی جس کے بارے میں غالب گمان ہے کہ یہ مذی ہے یا ودی بہر حال منی نہیں ہے، تو اس تری پر کیا حکم لگایا جائے گا، مذکورہ صورت میں نماز واجب الاعادہ ہوگی یا نہیں؟
فقط: والسلام
المستفتی: عبدالکریم ،میرٹھ
asked Jan 13 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب و باللہ التوفیق: اگر غالب گمان مذی یا ودی ہونے کا تھا تو اس کو مذی یا ودی کا حکم دیا جائے اور نماز واجب الاعادہ نہ ہوگی لیکن یہ یاد رہے کہ مذی و احتلام کے لیے خواب آنا ضروری نہیں ہے۔(۲)

(۲) ولا عند مذي أو ودي بل الوضوء منہ ومن البول جمیعاً علی الظاہر۔ (ابن عابدین، رد المحتار، ’’کتاب الطہارۃ، مطلب في رطوبۃ الفرج‘‘: ج۱، ص: ۳۰۴، مکتبہ زکریا دیوبند)
 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج4 ص260

answered Jan 13 by Darul Ifta
...