28 views
پاک انڈر ویر میں نماز پڑھنا:
(۱۳)سوال: اگر انڈر ویر پاک ہے، تو اس کے ساتھ نماز پڑھنا کیسا ہے، جب کہ میں نے  لوگوں کو دیکھا کہ نماز سے پہلے انڈرویر نکال دیتے ہیں؟
فقط: والسلام
المستفتی: محمد زبیر، ہریدوار
asked Jan 13 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: انڈرویر اگر پاک ہے، تو وہ بھی ایک کپڑا ہے جس کے ساتھ نماز پڑھنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ نماز درست ہے، ’’تطہیر النجاسۃ من بدن المصلي وثوبہ والمکان الذي یصلي علیہ واجب‘‘(۱)

(۱) جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیۃ، ’’کتاب الصلاۃ: الباب الثالث: في شروط الصلوٰۃ، الفصل الأول في الطہارۃ وستر العورۃ‘‘: ج ۱، ص: ۱۱۴۔
یجب أي یفرض علی المصلي أن یزیل النجاسۃ المائعۃ عن بدنہ وثوبہ والمکان الذي یصلي فیہ۔ (إبراہیم الحلبي، غنیۃ المستملي: ص: ۱۵۵، دار الکتاب)

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج4 ص261

 

answered Jan 13 by Darul Ifta
...