82 views
قبرستان میں نماز پنج گانہ یا نماز جنازہ پڑھنا:
(۱۵)سوال: قبرستان میں نماز پنج گانہ یا نماز جنازہ پڑھنا کیسا ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: منصور احمد، دہرادون
asked Jan 13 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللہ التوفیق: اگر قبرستان میں جگہ صاف ستھری ہو اور اس میں نجاست یا آگے کی طرف ابھری ہوئی قبر نہ ہو تو نماز بلا کراہت جائز ہے۔ اور اگر قبر سامنے ہے یا نمازی کے کھڑے ہونے کی جگہ قبر ہو تو نماز مکروہ تحریمی ہے، بہتر یہ ہے کہ قبرستان سے ہٹ کر نماز پڑھی جائے۔(۱)

(۱) لاتکرہ الصلاۃ في جہۃ قبر إلا إذا کان بین یدیہ بحیث لو صلی صلاۃ الخاشعین وقع بصرہ علیہ کما في جنائز المضمرات۔ (ابن عابدین، رد المحتار علی الدر المختار، ’’کتاب الصلاۃ، باب مایفسد الصلوۃ ومایکرہ فیہا‘‘: مطلب في بیان السنۃ والمستحب والمندوب والمکروہ وخلاف الأولٰی، ج۲، ص: ۴۲۵)
وفي الحاری وإن کانت القبور ماوراء المصلي لایکرہ فإنہ إن کان بینہ وبین القبر مقدار مالوکان في الصلاۃ ویمر إنسان لایکرہ، فہہنا أیضاً لایکرہ کذا في التاتارخانیۃ۔ (جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیۃ، ’’کتاب الصلاۃ، الباب السابع فیما یفسد الصلاۃ ومایکرہ فیہا، الفصل الثاني فیما یکرہ في الصلاۃ ومالایکرہ‘‘: ج۱، ص: ۱۶۶)

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج4 ص262

 

answered Jan 13 by Darul Ifta
...