30 views
دل میں نماز پڑھنے سے نماز اداء ہوگی یا نہیں؟
(۲۵)سوال: آج کل سفر میں رش ہونے کی وجہ سے بالکل جگہ نہیں ملتی تو کیا اگر قبلہ رخ ہوکر زید دل ہی دل میں نماز پڑھے، تو اس کی نماز ادا ہوجائے گی یا بعد سفر قضاء کرے؟
فقط: والسلام
المستفتی: محمد شادمان، مدراس
asked Jan 13 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: اس طرح دل میں نماز پڑھنے سے نماز ادا نہ ہوگی اگر رش کی وجہ سے نماز پڑھنا دشوار ہو تو بعد میں قضاء کریں۔(۱)
(۱) في فرائض الصلاۃ وہي ست منہا التحریمۃ الخ۔ (جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیۃ، ’’کتاب الصلاۃ: الباب الرابع في صفۃ الصلاۃ، الفصل الأول في فرائض الصلاۃ‘‘: ج۱، ص: ۱۲۵)
لاشيء من الفروض ماتصح الصلاۃ بدونہ بلا عذر۔ (ابن عابدین، رد المحتار علی الدر المختار، ’’کتاب الصلاۃ: باب صفۃ الصلاۃ، مطلب قد یطلق الفرض علی مایقابل الرکن‘‘: ج۲، ص: ۱۲۸)

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج4 ص274

 

answered Jan 13 by Darul Ifta
...