45 views
مرد کا چست اور باریک لباس پہن کر نماز پڑھنا:
(۲۶)سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں: کوئی مرد چست اور باریک لباس پہن کر نماز پڑھے تو نماز ادا ہوئی یا اس نماز کے اعادہ کی ضرورت ہے؟ ’’بینوا وتوجروا‘‘
فقط: والسلام
المستفتی: محمد خورشید اقبال، سمستی پور
asked Jan 13 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللہ التوفیق: نماز ہو یا خارجِ نماز باریک اور ایسا چست لباس جس سے جسم کی ساخت نظر آئے ایسا لباس کو پہننے کو فقہائے کرام نے ممنوع لکھا ہے، اگر کوئی شخص ایسا لباس پہنتا ہے جس سے اس کے جسم کی بناوٹ ظاہر ہو رہی ہو تو ایسے لباس کو پہن کر نماز پڑھنا مکروہ تحریمی ہے تاہم ایسے لباس میں اگر نماز پڑھ لی گئی تو نماز ادا ہوگئی اس نماز کو لوٹانے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہاں اتنا باریک لباس پہنے ہوا ہو کہ ناف کے نیچے گھٹنوں تک کا حصہ یعنی سرین شرمگاہ اور ران وغیرہ نظر آرہی ہوں تو اس صورت میں نماز فاسد ہوجائے گی، نماز کا اعادہ کرنا لازم ہے۔
’’(قولہ: لایصف ما تحتہ) بأن لایری منہ لون البشرۃ احترازا عن الرقیق ونحو الزجاج (قولہ: ولایضر التصاقہ) أي بالألیۃ مثلا، وقولہ: وتشکلہ من عطف المسبب علی السبب۔ وعبارۃ شرح المنیۃ: أما لو کان غلیظا لایری منہ لون البشرۃ إلا أنہ التصق بالعضو وتشکل بشکلہ فصار شکل العضو مرئیا فینبغي أن لایمنع جواز الصلاۃ لحصول الستر‘‘(۱)
’’أنہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم  حذر أہلہ وجمیع المؤمنات من لباس رقیق الثیاب الواصفۃ لأجسامہن بقولہ: کم من کاسیۃ في الدنیا عاریۃ یوم القیامۃ، وفہم منہ أن عقوبۃ لابسۃ ذلک أن تعری یوم القیامۃ‘‘(۲)
’’في تکملۃ فتح الملہم: فکل لباس ینکشف معہ جزء من عورۃ الرجل والمرأۃ لاتقرہ الشریعۃ الإسلامیۃ … وکذلک اللباس الرقیق أو اللاصق بالجسم الذي یحکی للناظر شکل حصۃ من الجسم الذي یجب سترہ، فہو في حکم ماسبق في الحرمۃ وعدم الجواز‘‘(۳)
’’إذا کان الثوب رقیقًا بحیث یصف ماتحتہ أي لون البشرۃ لایحصل بہ سترۃ العورۃ‘‘(۱)
(۱)  ابن عابدین، رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ: باب شروط الصلاۃ، مطلب في ستر العورۃ‘‘ج۲، ص: ۸۴۔
(۲) العیني، عمدۃ القاري شرح البخاري، ’’باب ماکان النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم یتجوز من اللباس‘‘: ج ۲۲، ص: ۲۰۔(شاملۃ)
(۳) مفتي محمد تقي عثماني،  تکملۃ فتح الملہم شرح المسلم، ’’کتاب اللباس والزینۃ‘‘: ج ۴، ص: ۸۸۔
(۱) إبراہیم الحلبي، حلبي کبیري: ص: ۲۱۴۔

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج4 ص274

 

answered Jan 13 by Darul Ifta
...