39 views
بلا نیت نماز شروع کردی تونماز ہوگی یا نہیں؟
(۴۰)ســوال: زید نے نماز شروع کی بعد میں یاد آیا کہ نیت نہیں کی ہے، تو وہ نماز ہو جائے گی یا نہیں؟
فقط: والسلام
المستفتی: قاری ریاض حسن قاسمی، لکھنؤ
asked Jan 14 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: بلا نیت ہی نماز شروع کردی، پھر یاد آیا کہ نیت نہیں کی یا غلط نیت کر لی، مثلاً: عصر کی جگہ ظہر کی نیت کرلی، تو اب نیت کا وقت ختم ہوگیا؛ اس لیے نماز کے اندر نیت کر لینے کا اعتبار نہیں ہوگا، پھر از سر نو نیت کرے، تکبیر تحریمہ کہے۔(۱)

(۱) قولہ: ولا عبرۃ بنیۃ متأخرۃ لأن الجزء الخالي عن النیۃ لا یقع عبادۃ فلا ینبني الباقي علیہ۔ (ابن عابدین، رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ، باب شروط الصلاۃ‘‘: مطلب في حضور القلب والخشوع، ج۲، ص: ۹۴)
إنما الأعمال بالنیات۔ (أخرجہ البخاري في صحیحہ، ’’کتاب الإیمان: باب کیف کان بدء الوحي‘‘: ج ۱، ص: ۲، رقم : ۱)
(النیۃ) بالإجماع (وہي الإرادۃ المرجحۃ) المرجحۃ لأحد المتساویین أي إرادۃ الصلاۃ للّٰہ تعالیٰ علی الخلوص۔۔۔۔ (المعتبر فیہا عمل القلب اللازم للإرادۃ فلا عبرۃ للذکر باللسان إن خالف القلب لأنہ کلام لا نیۃ إلا إذا عجز عن إحضارہ لہموم أصابتہ فیکفیہ اللسان مجتبیٰ (وہو) أی عمل القلب (أن یعمل) عند الإرادۃ (بداہۃ) بلا تأمل (أي صلاۃ یصلي)۔ (ابن عابدین، رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ: باب شروط الصلاۃ، بحث النیۃ‘‘: ج ۲،ص: ۹۱،۹۲)

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج4 ص294

 

answered Jan 14 by Darul Ifta
...