26 views
وتر کی نیت میں عشاء کا وقت کہنا کیسا ہے؟
(۴۶)سوال: عشاء کی نماز کے بعد جو وتر پڑھی جاتی ہیں اس کی نیت میں وقت عشاء کا کہنا کیسا ہے؟ اگر کوئی وتر کی نیت میں نیت کے ساتھ وقت عشاء کا بھی کہہ لے تو کیا وتر واجب ادا ہوجائے گی؟ جب کہ غیر مستند طریقہ سے یہ بھی افواہ سنی جاتی ہے کہ وقت عشاء نہ کہنا چاہئے؟
فقط: والسلام
المستفتی: سید محمد فرقان، راجو پور
asked Jan 14 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب و باللہ التوفیق: دیکھنا یہ ہے کہ وتر نماز کا وقت کون سا ہے، ظاہر ہے کہ عشاء کے فرض اور سنت کے بعد وتر پڑھی جاتی ہے جو مستقل ہے تو معلوم ہوا کہ ان کی ادائیگی کا وقت وہ ہے جو عشاء کا ہے تو اب نیت باندھتے وقت اگر عشاء کا وقت زبان پر لائیں اس سے بھی کوئی خرابی نہیں ۔ اور زبان سے یہ لفظ ادا نہ کریں جب بھی درست ہے۔(۱)

(۱) ووقت العشاء والوتر من غروب الشفق إلی الصبح کذا في الکافي ولا یقدم الوتر علی العشاء لوجوب الترتیب۔ (جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیۃ، ’’کتاب الصلاۃ: الباب الأول في المواقیت وما یتصل بہا: ج ۱، ص: ۱۰۸)
 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج4 ص302

answered Jan 14 by Darul Ifta
...