22 views
سنت شروع کر کے فرض یا قضاء کی نیت کرلی؟
(۴۹)سوال: سنت یا نفل نماز شروع کرنے کے بعد فرض نماز کی نیت کرلی یا قضاء کی نیت کرلی تو کون سی نماز ادا ہوگی؟
فقط: والسلام
المستفتی: محمد رفیق، ایم جی نگر، ناسک
asked Jan 14 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب و باللّٰہ التوفیق: جس نیت سے نماز شروع کی جائے آخر تک اس نیت کا اعتبار ہوتا ہے درمیان میں صرف نیت بدل دینے سے نہ وہ نماز ہوتی ہے اور نہ ہی دوسری نماز شروع ہوتی ہے اس لیے صرف نیت سے منتقل نہ ہوگا۔(۲)

(۲) ولا معتبر بالمتأخر منہا عنہ لأن ما مضی لایقع عبادۃ لعدم النیۃ۔ (المرغینانی، ہدایۃ، ’’کتاب الصلاۃ: باب شروط الصلاۃ التي تتقدمہا‘‘: ج۱، ص: ۹۶، دارالکتاب دیوبند)
ولا تبطل بنیۃ القطع وکذا بنیۃ الانتقال إلی غیرہا، (قولہ مالم یکبر بنیۃ مغایرۃ) بأن یکبر ناویا النفل بعد شروع الفرض وعکسہ أو الفائتۃ بعد الوقتیۃ أو الاقتداء بعد الإنفراد وعکسہ أما إذا کبر بنیۃ موافقۃ کأن نوی الظہر بعد رکعۃ الظہر من غیر تلفظ بالنیۃ فإن النیۃ الأولی لاتبطل ویبنی علیہا ولو بنی علی الثانیۃ فسدت الصلاۃ۔ (ابن عابدین، رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ: باب صفۃ الصلاۃ‘‘: ج۲، ص:۱۲۶)

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج4 ص304

 

answered Jan 14 by Darul Ifta
...