71 views
تکبیر تحریمہ میں کہاں تک ہاتھ اٹھانے چاہئے؟
(۵۴) سوال: تکبیر تحریمہ میں کہاں تک ہاتھ اٹھانے چاہیے، بعض لوگ کہتے ہیں ہاتھ مونڈھوں تک اٹھانا چاہیے، بعض کہتے ہیں کہ کانوں کی نرم لو تک اٹھانا چاہیے۔
فقط: والسلام
المستفتی: محمود عالم قاسمی، مراد آباد
asked Jan 14 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: تکبیر تحریمہ کے وقت ہاتھ اس طرح اٹھائے جائیں کہ انگوٹھے کانوں کی لو سے ملے ہوئے ہوں اور عورت اس طرح اٹھائے کہ انگلیوں کے سرے کندھوں کے برابر ہوں۔(۳)

(۳) وکیفیتہا: إذا أراد الدخول في الصلاۃ کبّر ورفع یدیہ حذاء أذنیہ حتی یحاذي بإبہامیہ شحمتي أذنیہ وبرؤس الأصابح فروع أذنیہ۔ کذا في التبیین۔ (جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیۃ، ’’کتاب الصلاۃ: الباب الثالث في شروط الصلاۃ، الفصل الثالث:  في سنن الصلاۃ وآدابہا وکیفیتہا‘‘: ج ۱، ص: ۱۳۰، زکریا دیوبند)
(ثم رفعہما حذاء أذنیہ) حتی یحاذي بإبہامیہ شحمتي أذنیہ ویجعل باطن کفیہ نحو القبلۃ۔ (أحمد بن محمد، حاشیۃ الطحطاوي علی مراقي الفلاح، ’’کتاب الصلاۃ:  فصل في کیفیۃ ترتیب أفعال الصلاۃ ‘‘: ص: ۲۷۸، مکتبہ: شیخ الہند دیوبند)

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج4 ص311

answered Jan 14 by Darul Ifta
...