86 views
تکبیر تحریمہ کے وقت کانوں تک ہاتھ اٹھانے کا ثبوت:
(۵۶)سوال: حنفی حضرات تکبیر تحریمہ میں کانوں تک ہاتھ اٹھاتے ہیں؛ مگر غیر مقلد کہتے ہیں کہ اس بارے میں احناف کے پاس کوئی حدیث نہیں ہے اگر ہے، تو وہ حدیث کون سی ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: بشیر الدین، افغانستان
asked Jan 14 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: تکبیر تحریمہ کے وقت کانوں تک ہاتھ اٹھانا مختلف روایات سے ثابت ہے۔
’’عن مالک بن الحویرث رضي اللّٰہ عنہ قال کان رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم إذا کبر رفع یدیہ حتی یحاذي بہما أذنیہ وفي روایۃ حتی یحاذي بہما فروع أذنیہ‘‘(۱)
’’عن وائل بن حجر أنہ أبصر النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم حین قام إلی الصلاۃ رفع یدیہ حتی کانتا بحیال منکبیہ وحاذي إبہامیہ أذنیہ ثم کبر‘‘(۲)

(۱) أخرجہ مسلم، في صحیحہ، ’’کتاب الصلاۃ، استحباب رفع الیدین حذو المنکبین‘‘: ج۱، ص: ۱۶۸، رقم: ۳۹۱۔
(۲) أخرجہ أبو داؤد في سننہ، ’’کتاب الصلاۃ: باب رفع الیدین‘‘: ج۱، ص: ۱۰۵، رقم: ۷۲۴۔

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج4 ص313

 

answered Jan 14 by Darul Ifta
...