39 views
چلتی کار میں نماز پڑھنے کا حکم؟
(۶۰)سوال: عورت اپنی کار سے سفر کر رہی ہے، شوہر بیٹے یا محرم مرد کے ساتھ جس جگہ جانا ہے وہ منزل دور ہے اور فرض نماز کا وقت ختم ہوا جارہا ہے، تو کار سے اتر کر کسی جگہ نماز پڑھ لینی چاہئے یا چلتی ہوئی کار میں نماز پڑھنی چاہئے؟
فقط: والسلام
المستفتی: حافظ محمد اقبال، کھتولی
asked Jan 14 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب و باللّٰہ التوفیق: تکبیر تحریمہ کے وقت ہاتھوں کا اٹھانا واجب نہیں ہے۔ بعض فقہاء نے اس کو سنن زوائد میں شمار کیا ہے۔ صاحب فتح القدیر علامہ ابن ہمامؒ اس کے سنت مؤکدہ ہونے کے قائل ہیں اگر احیانا و اتفاقاً چھوٹ جائے تو گنہ گار نہیں؛ لیکن بار بار ایسا کرنا یقیناً باعثِ گناہ ہے۔
’’وسننہا رفع الیدین للتحریمۃ أي قبلہا في الخلاصۃ إن اعتاد ترکہ أثم قولہ في الخلاصۃ والمختار إن اعتادہ أثم لا إن کان أحیاناً‘‘(۱)

(۱) وکذلک إذا صلی الفریضۃ بالعذر علی دابۃ والنافلۃ بغیر عذر فلہ أن یصلی إلی أي جہۃ توجہ: کذا فی منیۃ المصلي۔ (جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیۃ، ’’کتاب الصلاۃ: الباب الثالث في شروط الصلاۃ، الفصل الثالث: في استقبال القبلۃ‘‘: ج ۱، ص: ۱۲۱، زکریا دیوبند)

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج4 ص317

answered Jan 14 by Darul Ifta
...