25 views
امام کے رکوع سے فارغ ہونے کے بعد مقتدی نے رکوع کیا؟
(۷۰)سوال: ایک شخص نماز میں امام کے ساتھ شروع سے شریک ہے، لیکن دوران نماز یہ واقعہ پیش آیا کہ مقتدی امام کے ساتھ رکوع نہ کرسکا؛ بلکہ امام کے رکوع سے فارغ ہونے کے بعد مقتدی نے رکوع کیا آیا مقتدی کی نماز درست ہوگی یا نہیں؟
فقط: والسلام
المستفتی: مکرم حسین، سہارنپور
asked Jan 14 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللہ التوفیق: اقتداء درست ہونے کے لیے ضروری ہے کہ ہر ہر رکن میں امام کی اقتداء ہو۔ مذکورہ صورت میں ایک رکن میں بالکل ہی اقتداء نہیں پائی گئی اس لیے نماز درست نہیں ہوئی وہ نماز دوبارہ پڑھنی ضروری ہے۔(۱)

(۱) وإن رفع المقتدي رأسہ من السجدۃ الثانیۃ قبل أن یضع الإمام جبہتہ علی الأرض لایجوز وکان علیہ إعادۃ تلک السجدۃ ولو لم یعد تفسد صلاتہ۔ (جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیۃ، ’’کتاب الصلاۃ: الباب الخامس: في الإمامۃ، الفصل السادس فیما یتابع الإمام وفیما لایتابع‘‘: ج ۱، ص: ۱۴۸، زکریا دیوبند)
بقي من المفسدات … ومسابقۃ المؤتم برکن لم یشارکہ فیہ إمامہ کأن رکع ورفع رأسہ قبل إمامہ ولم یعدہ معہ أو بعدہ وسلم مع الإمام۔ (ابن عابدین،  رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ:  باب مایفسد الصلاۃ وما یکرہ فیہا‘‘: مطلب في المشی في الصلاۃ، ج ۲، ص: ۳۹۱، ۳۹۲)

فتاوی دار العلوم وقف دیوبند: ج 4، ص: 332

 

answered Jan 14 by Darul Ifta
...