25 views
سجدہ میں صرف انگوٹھا زمین پر رکھنا
(۷۴)سوال: بعض مرتبہ نمازپڑھنے میں پیر کی انگلیاں زمین پر نہیں لگتی صرف انگوٹھا ہی زمین پر لگتا ہے، یہ سجدہ کی حالت میں ہوتا ہے، تو سجدہ ادا ہوگا یا نہیں؟
فقط: والسلام
المستفتی: عبد الحمید، میرٹھ
asked Jan 14 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: سجدے میں صرف پیر کا انگوٹھا زمین پر رکھے رہنے سے نماز ادا ہو جائے گی، صرف انگوٹھا رکھنا اور دوسری انگلیوں کو اٹھائے رکھنا خلاف سنت ہے؛ اس لیے مکروہ ہے، سنت یہ ہے کہ کہ دونوں قدموں کی انگلیاں زمین پر لگی رہیں اور انگلیوں کا رخ قبلہ کی جانب ہو۔

’’لأن وضع اصبع واحدۃ منہما یکفی و أفاد أنہ لو لم یضع شیئاً من القدمین لم یصح السجود‘‘(۱)
(۱) ابن عابدین، رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ: باب صفۃ الصلاۃ:  بحث الرکوع والسجو‘‘: ج ۲، ص: ۱۳۵۔
ولو سجد ولم یضع قدمیہ علی الأرض لا یجوز، ولو وضع إحداہما جاز مع الکراہۃ إن کان بغیر عذر … وضع القدم بوضع أصابعہ وإن وضع أصبعاً واحدۃ۔ (جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیۃ، ’’کتاب الصلاۃ: الباب الرابع، في صفۃ الصلاۃ، الفصل الأول في فرائض الصلاۃ، ومنہا: السجود‘‘: ج ۱، ص: ۱۲۸، مکتبہ: زکریا، دیوبند)

فتاوی دار العلوم وقف دیوبند: ج 4، ص: 335

answered Jan 14 by Darul Ifta
...