26 views
ہٹ لون پر سجدہ کرنا:
(۷۵)سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں:
موسم سرما میں مساجد میں عام طور پر صفوں کے نیچے ہٹ لون بچھائی جاتی ہے جس کی بنا پر سردی سے بچاجاسکتاہے، وہ اتنی نرم نہیں ہوتی ہے کہ سجدہ میں اس پر سر نہ ٹکتا ہو؛ بلکہ آسانی سے سجدہ ہوجاتا ہے کیا اس پر نماز پڑھنا جائز ہے۔ مدلل جواب سے نوازیں؟
فقط: والسلام
المستفتی؛ عبد الغفار محلہ خانقاہ ،دیوبند
asked Jan 14 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: مسجد میں بچھائے جانے والے فوم اور ہٹ لون اگر اتنے سخت ہوں کہ سجدہ کرتے وقت پیشانی زمین پر ٹک جاتی ہے۔ تو ایسے ہٹ لون پر یا فوم پر نماز پڑھنا فی نفسہٖ جائز ہے۔
’’من ھنا یعلم الجواز علی الطراحۃ القطن: فإن وجد الحجم جاز وإلا فلا‘‘(۱)
(۱) ابن عابدین،  رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ: باب صفۃ الصلاۃ، مطلب في إطالۃ الرکوع للجائي‘‘: ج ۲، ص: ۲۰۶۔

فتاوی دار العلوم وقف دیوبند: ج 4، ص: 335

 

answered Jan 14 by Darul Ifta
...