41 views
بیڈ پر نماز پڑھنا درست ہے یا نہیں؟
(۷۷)سوال: بیڈ پر نماز پڑھنا درست ہے یا نہیں؟
فقط: والسلام
المستفتی: شکیل احمد، دہلی
asked Jan 14 in نماز / جمعہ و عیدین by javed1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق:  نماز پاک اور صاف جگہ پر پڑھی جائے اگر بیڈ پاک اور صاف ہو، تو اس پرنماز پڑھنا درست ہے، دوسرے یہ کہ جس گدے پر نماز پڑھی جائے وہ ایسا نرم نہ ہو کہ اس پر سر ٹک نہ سکے، اگر گدا ایسا سخت ہے کہ اس پر سجدہ کے وقت سر ٹک جاتا ہے، گد گدا پن نہیں رہتا، تو اس پر نماز درست ہے اور بہتر یہ ہے کہ زمین پر بغیر موٹے گدے کے نماز پڑھیں۔(۱)

(۱) ویفترض السجود علی مایجد الساجد حجمہ بحیث لوبالغ لاتسفل رأسہ أبلغ مما کان حال الوضع … وتستقر علیہ جبہتہ فیصح السجود۔ (أحمد بن محمد، حاشیۃ الطحطاوي علی مراقي الفلاح، ’’کتاب الصلاۃ:  باب شروط الصلاۃ‘‘: ص: ۲۳۱، مکتبہ شیخ الہند، دیوبند)
ولو سجد علی الحشیش أو التبن أو علی القطن أو الطنفسۃ أو الثلج إن استقرت جبہتہ وأنفہ ویجد حجمہ یجوز وأن لم یستقر لا۔ (جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیۃ، ’’کتاب الصلاۃ: الباب الرابع: في صفۃ الصلاۃ، الفصل الأول في فرائض الصلاۃ، ومنہا: السجود‘‘: ج ۱، ص: ۱۲۷، زکریا دیوبند)

فتاویٰ دارالعلوم وقف دیوبند ج4 ص337

 

answered Jan 15 by Darul Ifta
...