23 views
سجدہ کی حالت میں دونوں پیر اٹھانا:
(۸۱)سوال: سجدے کے اندر ایک مرتبہ دونوں پیر اٹھانا، پھر رکھنا، کیسا ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: ظہیر احمد، دیوبند
asked Jan 14 in نماز / جمعہ و عیدین by javed1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: سجدہ میں اس طرح پیر اٹھانا برا ہے، لیکن اگر سجدے میں پیروں کی انگلیاں تھوڑی دیر کے لیے بھی زمین پر رکھی گئیں، تو سجدہ ادا ہو جائے گا۔(۱)

(۱) ولو سجد ولم یضع قدمیہ علی الأرض لا یجوز ولو وضع إحداہما جاز مع الکراہۃ إن کان بغیر عذر: کذا في شرح منیۃ المصلي لابن أمیر الحاج۔ (جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیۃ، ’’کتاب الصلاۃ: الباب الرابع في صفۃ الصلاۃ، الفصل الأول في فرائض الصلاۃ، ومنہا: السجود‘‘: ج ۱، ص: ۱۲۸، مکتبہ زکریا دیوبند)
وأما وضع القدم علی الأرض في الصلوٰۃ حال السجدۃ ففرض فلو وضع إحداہما دون الأخریٰ تجوز صلاتہ۔ (أحمد بن محمد، حاشیۃ الطحطاوي علی مراقي الفلاح، ’’کتاب الصلاۃ‘‘: ص: ۲۳۰، مکتبہ شیخ الہند دیوبند)
لأن أصبع واحدۃ منہما یکفی کما ذکرہ بعد، وأفاد أنہ لو لم یضع شیئاً من القدمین لم یصح السجود۔ (ابن عابدین، رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ: باب صفۃ الصلاۃ: بحث الرکوع والسجود ‘‘: ج ۲، ص: ۱۳۵، مکتبہ زکریا دیوبند)

 

فتاویٰ دارالعلوم وقف دیوبند ج4 ص342

answered Jan 15 by Darul Ifta
...