17 views
زید نے عشاء کی نماز دو مسجدوں میں پڑھا دی:
(۸۵)سوال: زید نے ایک مسجد میں جماعت کے ساتھ عشاء کی فرض نماز پڑھایا پھر دوسری مسجد میں جاکر عشاء کی فرض پڑھایا یہ نماز ہوگئی یا نہیں یا نفل ہوگئی ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: عبدالرزاق، مظفرنگر
asked Jan 14 in نماز / جمعہ و عیدین by javed1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: زید کی فرض نماز پہلے ادا ہوگئی تھی دو بارہ جو نماز پڑھی وہ نفلی ہوئی اس کے پیچھے لوگوں کی فرض نماز ادا نہیں ہوئی۔(۱)

(۱) ولا مفترض بمتنفل وبمفترض فرضاً آخر لأن اتحاد الصلاتین شرط عندنا۔ (الحصکفي، الدر المختار مع ردالمحتار، ’’کتاب الصلاۃ: باب الإمامۃ، مطلب الواجب کفایۃ ہل یسقط بفعل الصبي وحدہ‘‘: ج ۲، ص: ۳۲۵)
ولا اقتداء المفترض بالمتنفل۔ (جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیۃ: ’’کتاب الصلاۃ: الباب الخامس في الإمامۃ، الفصل الثالث في بیان من یصلح إماما‘‘: ج ۱، ص: ۱۴۳)

فتاویٰ دارالعلوم وقف دیوبند ج4 ص346

 

answered Jan 15 by Darul Ifta
...