22 views
شوہر اور بیوی ایک ساتھ اپنی اپنی نماز پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟
(۸۶)سوال:  کیا شوہر اور بیوی دونوں ایک ساتھ اپنی اپنی نماز پڑھ سکتے ہیں ؟
فقط: والسلام
المستفتی: محمد اقبال، جموں
asked Jan 14 in نماز / جمعہ و عیدین by javed1

1 Answer

الجواب و باللّٰہ التوفیق: دونوں ایک ساتھ یعنی ایک جگہ برابر برابر کھڑے ہوں اور اپنی اپنی نمازیں الگ الگ پڑھیں یہ درست ہے اور اگر اتفاقاً جماعت کریں تو بیوی تھوڑا پیچھے ہٹ کر کھڑی ہو تو اس صورت میں بھی نماز درست ہے محاذات والی صورت یہاں نہیں ہے۔(۲)

(۲) (قولہ لیس في صلاتہا) بأن صلیا منفردین أو مقتدیا أحدہما بإمام لم یقتد بہ الآخر۔ (ابن عابدین، رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ: باب الإمامۃ، مطلب في الکلام علی الصف الأول‘‘: ج۲، ص: ۳۱۷)……أن رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم خرج من بیتہ لیصلح بین الأنصار فرجع وقد صلی في المسجد بجماعۃ فدخل رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم في منزل بعض أہلہ فجمع أہلہ فصلی بہم جماعۃ۔ (ابن عابدین، رد المحتار علی الدر المختار، ’’کتاب الصلاۃ: باب الأذان، مطلب في المؤذن إذا کان غیر محتسب في أذانہ‘‘: ج ۲، ص: ۶۴)
 

فتاویٰ دارالعلوم وقف دیوبند ج4 ص346

 

answered Jan 15 by Darul Ifta
...