23 views
ثنا کے بعد رکوع کر دیا:
(۸۷)سوال: ایک شخص چار رکعت والی فرض نماز میں پہلی رکعت میں ثناء پڑھنے کے بعد فوراً ہی سہواً رکوع میں چلا گیا (گویا سورۂ فاتحہ اور دوسری سورت چھوٹ گئی) آخر میں سجدہ سہو کر کے نماز پوری کرلی تو اعادہ واجب ہے یا نہیں؟
فقط: والسلام
المستفتی: محمد ابراہیم، گورکھ پور
asked Jan 14 in نماز / جمعہ و عیدین by javed1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: نماز میں قرأت کرنا فرض ہے، پہلی رکعت میں اس نے قرأت نہیں کی اس لیے ترک فرض کی وجہ سے اس کی نماز فاسد ہوگئی، اعادہ کرنا لازم ہے۔(۱)

(۱) ومنہا القراء ۃ: وفرضہا عند أبي حنیفۃ رحمہ اللّٰہ تعالیٰ یتأدی بآیۃ واحدۃ وإن کانت قصیرۃ، کذا في المحیط۔ (جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیۃ، ’’کتاب الصلاۃ: الباب الرابع في صفۃ الصلاۃ، الفصل الأول في فرائض الصلاۃ، ومنہا: القراء ۃ‘‘: ج ۱، ص: ۱۲۶، زکریا دیوبند)
وفي الولو الجیۃ‘‘ الأصل في ہذا أن المتروک ثلاثۃ أنواع: فرض، وسنۃ، وواجب ففي الأول: أمکنہ التدارک بالقضاء یقضي وإلا فسدت صلاتہ۔ (جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیۃ، ’’کتاب الصلاۃ: الباب الثاني عشر في سجود السہو‘‘: ج ۱، ص: ۱۸۵، زکریا دیوبند)
وقال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: لا صلاۃ إلا بقرأۃ‘‘ رواہ مسلم من حدیث أبي ہریرۃ رضي اللّٰہ عنہ وعلیہ انعقد الإجماع … (أحمد بن محمد، حاشیۃ الطحطاوي علی مراقي الفلاح، ’’کتاب الصلاۃ: باب شروط الصلوٰۃ‘‘: ص: ۲۲۵، مکتبہ شیخ الہند دیوبند)

 

فتاویٰ دارالعلوم وقف دیوبند ج4 ص347

answered Jan 15 by Darul Ifta
...