30 views
عورت رکوع سے سجدہ میں کیسے جائے؟
(۹۵)سوال: کیا فرماتے ہیں علماء کرام ومفتیان عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں: عورت رکوع سے سجدہ میں کیسے جائے؟ کیا وہ سیدھے سجدہ میں اپنا سر رکھدے گی یا پہلے زمین پر بیٹھے گی اور پھر سر کو سجدہ میں رکھے گی۔
فقط: والسلام
المستفتی: محمد صفوا، بندی پور
asked Jan 14 in نماز / جمعہ و عیدین by javed1

1 Answer

الجواب وبا اللّٰہ التوفیق: پہلے بیٹھے گی اور اپنے دونوں پیر دائیں جانب نکال کر سجدہ میں جائے گی۔(۱)

(۱) عن یزید بن أبي حبیب أن رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم مر علی إمرأتین تصلیان فقال: إذا سجدتما فضما بعض اللحم إلی الأرض فإن المرأۃ لیست في ذلک کالرجل۔ (مراسیل أبي داؤد: ص: ۱۰۳؛ ’’باب من الصلاۃ‘‘ السنن الکبریٰ للبیہقي: ج ۲، ص: ۲۲۳)(شاملہ)
عن عبد اللّٰہ بن عمر رضي اللّٰہ عنہ، قال: قال رسول اللّٰہ علیہ وسلم:  إذا جلست المرأۃ في الصلاۃ وضعت فخذہا علیٰ فخذہا الأخریٰ فإذا سجدت الصقت بطنہا في فخذہا کأستر ما یکون لہا فإن اللّٰہ ینظر إلیہا ویقول: یا ملائکتي أشہد کم أني قد غفرت لہا۔ (الکامل لإبن عدي: ج ۲، ص: ۵۰۱، رقم الترجمۃ: ۳۹۹، السنن الکبریٰ للبیہقي: ج ۲، ص: ۲۲۳، ’’باب ما یستحب للمرأۃ الخ، جامع الأحادیث للسیوطي: ج ۳، ص: ۴۳، رقم: ۱۷۵۹)

 

فتاویٰ دارالعلوم وقف دیوبند ج4 ص359

answered Jan 15 by Darul Ifta
...