18 views
پہلی رکعت میں چھوٹی ہوئی سورت کیا تیسری رکعت میں پڑھ سکتا ہے؟
(۹۹)سوال: منفرد ظہر کی نماز میں پہلی رکعت میں سورت ملانا بھول گیا تو کیا دوسری رکعت میں دو سورت پڑھے یا دوسری اور تیسری رکعت میں سورت پڑھے۔
فقط: والسلام
المستفتی: محمد مطلوب عالم، متعلّم جامعہ ہذا
asked Jan 15 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق:ترک ضم سورت سے ترک واجب ہونے کی بنا پر سجدہ سہو لازم ہوگا بعد والی رکعت میں اس کی تلاوت کرنے سے سجدۂ سہو ساقط نہیں ہوگا؛ بلکہ سجدہ سہو بہر حال کرنا پڑے گا۔ (۳)

والقراء ۃ واجبۃ في جمیع رکعات النفل وفي جمیع رکعات الوتر۔ (أیضًا: ص: ۱۴۸، مکتبہ: دار الکتاب دیوبند)
وہذا الضم واجب في الأولیین من الفرض وفي جمیع رکعات النفل والوتر۔ (ابن نجیم، البحر الرائق، ’’کتاب الصلاۃ: باب صفۃ الصلاۃ‘‘: ج ۱، ص: ۵۱۶، مکتبہ: زکریا دیوبند)

فتاویٰ دارالعلوم وقف دیوبند ج4 ص362

 

answered Jan 15 by Darul Ifta
...