19 views
فرض کی پہلی رکعت میں  سورہ فاتحہ پڑھ کر رکوع کردیا:
(۱۰۸) سوال:نماز فرض کی پہلی رکعت میں سورہ فاتحہ پڑھ کر رکوع کرلیا اور نماز پوری کرلی مگر بعد میں سجدہ سہو بھی کرلیا تو نماز ہوگئی یا نہیں اور سجدہ سہو اس میں واجب ہوا یا نہیں؟
فقط: والسلام
المستفتی: حاجی حبیب الرحمن، نجیب آباد
asked Jan 15 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب و باللّٰہ التوفیق:اس صورت میں سجدہ سہو لازم تھا وہ ادا کرلیا تو نماز درست ہوگئی، اگر سجدہ سہو نہ کیا جاتا تو نماز واجب الاعادہ ہوتی۔
’’وہي قــراء ۃ الفاتحۃ وضم سورۃ في الأولین من الفرض وجمیــع النفل والوتــر‘‘ (۱)

(۱) ابن عابدین،  رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ، باب صفۃ الصلاۃ، مطلب صلاۃ أدیت مع الکراہۃ التحریم تجب إعادتہا‘‘: ج ۲، ص: ۱۴۹، ۱۵۰، زکریا۔
 

فتاویٰ دارالعلوم وقف دیوبند ج4 ص371


 

answered Jan 15 by Darul Ifta
...