36 views
قعدہ اخیرہ میں درود شریف اور دعاء پڑھنا کیساہے؟
سنت مؤکدہ یا غیر مؤکدہ:
(۱۱۰)سوال: کیا فرماتے ہیں علماء کرام ومفتیان عظام: قعدہ اخیرہ میں درود کے بعد دعاء  پڑھنا سنت مؤکدہ ہے یا غیر مؤکدہ؟ اور درود پورا پڑھنا سنت مؤکدہ ہے یا کسی مقدار تک؟
فقط: والسلام
المستفتی: محمد یوسف، دیوبند
asked Jan 15 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: ’’اللہم صلی علی محمد وعلی آل محمد‘‘ تک بھی پڑھنا سنت ہے اور پورا درود شریف اور اس کے بعد کی دعاء مستحب ہے، پڑھنے پر ثواب ہے اور نہ پڑھنے پر گناہ نہیں ہے۔(۱)

(۱) وسننہا … والصلاۃ علی النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم أو ہو قول عامۃ السلف والخلف والدعاء۔ (ابن نجیم، البحر الرائق، ’’کتاب الصلاۃ: باب صفۃ الصلاۃ‘‘: ج ۱، ص: ۵۳۰، مکتبہ: زکریا دیوبند)
فإذا أتم التشہد إلی قولہ عبدہ ورسولہ یصلي علی النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم وہي سنۃ في الصلوٰۃ عندنا وعند الجمہور۔ (إبراہیم الحلبي، غنیۃ المستملي: ص: ۲۹۰، مکتبہ: دار الکتاب دیوبند)
وإذا فرغ من قراء ۃ التشہد ینظر بفکرہ إن علم أنہ إن زاد علیہ یثقل علی القوم لا یزید الدعوات الماثورۃ، وفي تخصیصہ الدعوات إشارۃ إلی أنہ یزید الصلوٰۃ علی ما قدمناہ إلا أنہ یقتصر فیہا علی قولہ: ’’اللہم صل علی محمد وعلی آل محمد‘‘ لأنہ ہو المفروض عند الشافعي، وبہ تتأدی السنۃ عندنا فلا یزید إلی تمامہا إن کان یثقل علیہم۔ (إبراہیم الحلبي، غنیۃ المستملي: ص: ۳۵۴، مکتبہ: دار الکتاب دیوبند)
 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج4 ص374

answered Jan 16 by Darul Ifta
...