36 views
رکوع وسجدہ میں جاکر تکبیر مکمل کرنا:
(۱۱۹)سوال: بہت سے امام صاحبان جب حالت قیام سے رکوع میں آتے ہیں تو اللہ اکبر کی آواز مکمل رکوع میں پہنچنے کے بعد ختم کرتے ہیں جب کہ یہ مقام دوسری تسبیح کہنے کا ہے، اسی طرح جب سجدہ میں جاتے ہیں تو اللہ اکبر کی آواز ناک اور پیشانی زمین پر رکھنے کے بعد ختم کرتے ہیں جب کہ یہ مقام بھی دوسری تسبیح کہنے کا ہے زیادہ تر مقتدیوں کی بھی یہی عادت ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: مقبول احمد، دہلی
asked Jan 16 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: حالت قیام سے رکوع میں آتے وقت، رکوع میں جاتے جاتے تکبیر مکمل ہونی چاہئے۔ اسی طرح ہر رکن سے دوسرے رکن کی طرف منتقل ہوتے ہوئے تکبیرات کہی جائیں، سجدے میں جاتے ہوئے بھی سجدہ میں سر رکھنے پر تکبیر پوری ہو جانی چاہئے  لیکن اگر پیشانی ٹکنے پر آواز مکمل ہوئی، تو بھی نماز میں کوئی خلل واقع نہیں ہوا۔(۱)

(۱) ولو ترک التسمیع حتی استوی قائماً لا یأتی بہ کما لو لم یکبر حالۃ الانحطاط حتی رکع أو سجد ترکہ ویجب أن یحفظ ہذا ویراعی کل شيء في محلہ وہو صریح في أن القومۃ لیس فیہا ذکر مسنون۔ (ابن نجیم، البحر الرائق، ’’کتاب الصلاۃ: باب صفۃ الصلاۃ‘‘: ج۱، ص: ۵۳۹)
 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج4 ص382

answered Jan 16 by Darul Ifta
...