56 views
نماز میں سجدہ تلاوت والی سورتیں نہ پڑھنا:
(۱۲۰)سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام: آج کل سجدہ تلاوت والی سورتیں نمازوں میں نہ پڑھنے کا رواج ہو رہا کیا یہ صحیح ہے، اگر کوئی نماز میں سجدہ والی آیت پڑھتا ہے تو کیا نماز سے پہلے مطلع کرنا ضروری ہے اور جو لوگ نماز کے باہر آیت سجدہ سنتے ہیں کیا ان پر بھی سجدہ ضروری ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: محمد نفیس، بجنور
asked Jan 16 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: فجر اور ظہر میں سورۂ حجرات سے سورۂ بروج کے ختم تک عصر اور عشاء میں سورۂ طارق سے سورۂ ’’لم یکن تک‘‘، اور مغرب میں سورۂ ’’زلزال‘‘ سے سورۂ ناس تک کی سورتیں اکثر وبیشتر پڑھنا مسنون ہے۔(۱) ان کے علاوہ بھی درست ہے سجدہ تلاوت والی سورتوں کو بالکل نہ پڑھنا انہیں چھوڑے رکھنا درست نہیں، کبھی کبھی وہ سورتیں بھی پڑھنی چاہئیں سجدوں والی سورتیں پڑھی جائیں تو سجدہ تلاوت پر پہلے مطلع کرنا ضروری نہیں تاہم امام کو ایسی صورت اختیار کر لینی چاہئے کہ مقتدی حضرات کو مغالطہ نہ ہو جو لوگ نماز سے باہر ہوں اور امام سے آیت سجدہ سن لیں ان پر بھی سجدہ تلاوت واجب ہے نماز میں شریک ہوکر سجدہ تلاوت میں شرکت ہوگئی تو بہتر ہے، ورنہ بعد میں علاحدہ سجدہ کریں۔(۲)

(۱) (قولہ إلا بالمسنون) وہو القراء ۃ من طوال المفصل في الفجر والظہر، وأوساطہ في العصر والعشاء، وقصارہ في المغرب۔ (ابن عابدین،  رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ: باب صفۃ الصلاۃ، مطلب قراء ۃ البسملۃ بین الفاتحۃ والسورۃ حسن‘‘:ج ۲، ص: ۱۹۴؛وأحمد بن محمد، حاشیۃ الطحطاوي  علی مراقي الفلاح، ’’کتاب الصلاۃ: فصل في سننہا‘‘: ج۱، ص: ۹۸)
(۲) وإذا تلا الإمام آیۃ السجدۃ سجدہا وسجد المأموم معہ سواء سمعہا منہ أم لا، وسواء کان في صلاۃ الجہر أو المخافتۃ إلا أنہ یستحب أن لا یقرأہا في صلاۃ المخافتۃ، ولو سمعہا من الإمام أجنبي لیس معہم في الصلاۃ ولم یدخل معہم في الصلاۃ لزمہ السجود، کذا في الجوہرۃ النیرۃ، وہو الصحیح، کذا في الہدایۃ، سمع من إمام فدخل معہ قبل أن یسجد سجد معہ، وإن دخل في صلاۃ الإمام بعدما سجدہا الإمام لایسجدہا، وہذا إذا أدرکہ في آخر تلک الرکعۃ، أما لو أدرکہ في الرکعۃ الأخری یسجدہا بعد الفراغ، کذا في الکافي، وہکذا في النہایۃ۔ (جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیۃ، ’’کتاب الصلوۃ، الباب الثالث عشر في سجود التلاوۃ‘‘: ج۱، ص: ۱۹۳)

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج4 ص383

 

answered Jan 16 by Darul Ifta
...