49 views
نماز کی تکبیرات کا حکم:
(۱۲۲)سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام: نماز میں تکبیرات کہنا کیسا ہے
اگر تکبیر چھوٹ جائے تو نماز فاسد ہوجاتی ہے یا نہیں؟
فقط: والسلام
المستفتی: ولی اللہ صاحب، بمبئی
asked Jan 16 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: نماز میں تکبیر تحریمہ فرض ہے اگر تکبیر تحریمہ نہ کہے تو نماز نہیں رہتی باقی دیگر تکبیرات مسنون ہیں جن کا چھوڑنا خلاف سنت ہے؛ البتہ اگر کوئی تکبیر چھوٹ گئی تو نماز فاسد نہیں ہوتی۔(۱)

(۱) ویکبر مع الانحطاط، کذا في الہدایۃ، قال الطحطاوي۔ وہو الصحیح کذا في معراج الدرایۃ فیکون ابتداء تکبیرہ عند أول الخرور والفراغ عند الاستواء للرکوع کذا في المحیط۔ (جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیۃ، ’’کتاب الصلاۃ: الباب الرابع في صفۃ الصلاۃ، الفصل الثالث: في سنن الصلاۃ وآدابہا وکیفیتہما‘‘: ج۱، ص: ۱۳۱)
(ویکرہ) أن یأتي بالأذکار المشروعۃ في الانتقالات بعد تمام الانتقال … بأن یکبر للرکوع بعد الانتہاء إلی حد الرکوع ویقول سمع اللّٰہ لمن حمدہ بعد تمام القیام۔ (إبراہیم الحلبي، الحلبي الکبیري: ص: ۳۵۷)

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج4 ص385

answered Jan 16 by Darul Ifta
...