24 views
سجدہ کا سنت طریقہ کیا ہے؟
(۱۳۱)سوال: ہمارے امام صاحب سجدہ کرتے وقت دونوں ہاتھ مونڈھوں کے محاذات میں رکھتے ہیں سنت طریقہ کیا ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: حافظ زاہد حسن، مظفرنگر
asked Jan 16 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: صورت مسئولہ میں ہاتھوں کو سجدہ میں اس طرح رکھنا کہ دونوں انگوٹھے کانوں کی لو کے برابر رہیں سنت ہے، امام کو چاہئے کہ اس پر عمل کرے اس کے خلاف کرنا شرعاً خلاف سنت ہے؛ البتہ نماز درست ہوجاتی ہے۔(۱)

(۱) قالوا إذا أراد السجود یضع أولا ما کان أقرب إلی الأرض فیضع رکبتیہ أولا ثم یدیہ ثم أنفہ ثم جبہتہ۔ وإذا أراد الرفع یرفع أولا جبہتہ ثم أنفہ ثم یدیہ ثم رکبتیہ قالوا ہذا إذا کان حافیا أما إذا کان متخففا فلا یمکنہ وضع الرکبتین أولا فیضع الیدین قبل الرکبتین ویقدم الیمنی علی الیسری کذا في التبیین ویضع یدیہ في السجود حذاء أذنیہ ویوجہ أصابعہ نحو القبلۃ وکذا أصابع رجلیہ ویعتمد علی راحتیہ ویبدي ضبعیہ عن جنبیہ ولا یفترش ذراعیہ، کذا فی الخلاصۃ ویجافي بطنہ عن فخذیہ کذا في الہدایۃ۔ (جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیۃ، ’’کتاب الصلاۃ، الباب الرابع في صفۃ الصلاۃ، الفصل الثالث في سنن الصلاۃ وأدابہا‘‘: ج ۱، ص: ۱۳۲)
 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج4 ص399

answered Jan 16 by Darul Ifta
...